وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے ملاقات، پی ٹی وی کی ری ویمپنگ ، جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی، جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ری ویمپنگ اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی تکمیل کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتِ منصوبہ بندی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی براہِ راست نشریات کے لیے مقامی براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر ناگزیر ہے کیونکہ فی الحال او بی وینز اسلام آباد سے بھیجنا پڑتی ہیں، جس سے اخراجات اور انتظامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کے ماسٹر کنٹرول رومز (MCRs) کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قومی نشریاتی ادارہ عالمی معیار کی براڈکاسٹنگ سہولیات فراہم کر سکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن ایک قومی اثاثہ ہے اور حکومت اس کی بحالی اور اسے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے ہمیشہ قومی شناخت، ثقافتی اقدار اور قومی وحدت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لہٰذا اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں پی ٹی وی کی استعداد کار بڑھانے، براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کی بہتری اور قومی نشریاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Post