اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاکستانی ٹائی کوانڈو ایتھلیٹ احسن محسود کو ہیروز انٹرنیشنل ٹائی کوانڈو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
احسن محسود نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا، اسپیکر سردار ایاز صادق
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹ کی عالمی سطح پر کامیابی قابلِ تحسین ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
احسن محسود نے بھارت سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اسپیکر سردار ایاز صادق
ہیروز انٹرنیشنل ٹائی کوانڈو چیمپئن شپ میں احسن محسود کی کامیابی ان کی محنت، عزم اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
احسن محسود نے اپنی شاندار کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستانی نوجوانوں کی عالمی سطح پر کامیابیاں ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
احسن محسود جیسے باصلاحیت نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر سردار ایاز صادق کا احسن محسود کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

