آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آج جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 4 روپے 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 333 روپے 1 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

