سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد
فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بار نمائندگان، سینئر وکلاء، عدالتی افسران اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت
ایڈیشنل اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے جسٹس مسرت ہلالی کو خراجِ تحسین پیش کیا
مقررین نے جسٹس مسرت ہلالی کی پیشہ ورانہ دیانت، عدالتی بصیرت اور انصاف کی فراہمی سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا
جسٹس مسرت ہلالی نے اصول پسندی، آزادی اور ممتاز خدمات کے ذریعے بنچ اور بار میں عزت و احترام حاصل کیا، مقررین
چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس مسرت ہلالی کی ممتاز عدالتی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا
جسٹس مسرت ہلالی کا عدالتی سفر جرات، ثابت قدمی اور انصاف سے غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
جسٹس مسرت ہلالی کا کیریئر صرف اعلیٰ عدالتی مناصب ہی نہیں بلکہ رکاوٹیں عبور کرنے اور قابلِ تقلید مثال قائم کرنے کے حوالے سے بھی نمایاں رہا، چیف جسٹس آف پاکستان
جسٹس مسرت ہلالی نے بالخصوص قانونی پیشے میں قیادت کی خواہشمند خواتین کے لیے ایک دیرپا مثال قائم کی، چیف جسٹس آف پاکستان
جسٹس مسرت ہلالی کا کیریئر پاکستان کے شعبۂ انصاف میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور قیادت کی روشن مثال ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
دیانت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت عدالتی قیادت کی حقیقی پہچان ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان
جسٹس مسرت ہلالی کا پیشہ ورانہ سفر قانون و انصاف کے شعبے میں آنے والی خواتین کی آئندہ نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی ذمہ داری، ادارہ جاتی دیانت اور عوامی خدمت کے فروغ میں جسٹس مسرت ہلالی کی خدمات کو سراہا
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے ججز، افسران، عملے اور عدالتی برادری کی جانب سے جسٹس مسرت ہلالی کی قومی خدمات پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا
چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس مسرت ہلالی کے لیے اچھی صحت، کامیابی اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

