جماعت اسلامی کا احتجاج: کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

جماعت اسلامی کا احتجاج: کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری
جماعت اسلامی کا احتجاج: کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور دھرنوں کا امکان ہے۔ مرکزی ریلی مزارِ قائد سے شروع ہوگی جبکہ شہر کے مختلف اضلاع میں بھی احتجاجی سرگرمیاں متوقع ہیں۔

احتجاج کے باعث مزارِ قائد، نمائش، صدر، شاہراہِ فیصل، شارعِ پاکستان، یو پی موڑ، پاور ہاؤس چورنگی، ڈیفنس، سی ویو، شارعِ اورنگی، حب ریور روڈ، سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے، سست روی اور بعض مقامات پر عارضی ٹریفک ڈائیورشن یا سڑکوں کی جزوی بندش کا امکان ہے۔

Related Post