مکہ باہمی دفاعی معاہدہ- وفاقی اور صوبائی دارالحکومت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں سے سج گئے
باہمی دفاعی معاہدے کے سلسلے میں وفاقی اور تمام صوبائی در الحکومتوں کو تینوں ممالک کے پرچموں اور قیادت کی قد آور تصاویر والے بینروں سے سجا دیا گیا۔
ان شہروں کی تمام اہم شاہراؤں اور سرکاری عمارات پر تینوں ممالک کے قومی پرچموں کے رنگوں سے چراغاں کیا گیا۔
یہ مناظر تینوں ممالک کے دیرینہ تاریخی تعلقات کے نتیجے میں ہونے والے مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر پاکستانی عوام کے جذبات کے عکاس ہیں
