امریکا کے تذبذب کے بعد اسرائیل کی ایران کیخلاف آزادانہ کارروائی کی تیاری
تل ابیب: امریکا کے تذبذب کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ایران کے خلاف جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی فوجی قیادت میں ایران کے خلاف مزید بڑے فضائی حملوں کی افادیت پر سوالات اٹھنے اور واشنگٹن کی جانب سے جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کیے جانے کی اطلاعات کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ آزادانہ کارروائی کے لیے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔
اسرائیلی عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کے لیے تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔
