الحمرا میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش، پہلے ہی شو میں ہاؤس فل
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر نگرانی پنجاب میں شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے الحمرا میں "فرینڈز آف سیونٹینز” تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، پہلے ہی شو میں ڈرامہ ہاؤس فل رہا اور عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جبکہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ڈرامے کی مضبوط کہانی، مؤثر پلاٹ اور معیاری مکالمے اس کی نمایاں خصوصیات قرار دی جا رہی ہیں۔ اس میں 70 کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں اور گھریلو ماحول کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔
