ترکیے کا F-16 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ
انقرہ: ترکیے کا F-16 جنگی طیارہ شمال مغربی صوبے یالووا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ترکیے کی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کا F-16 طیارہ تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
