اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کی قیادت اور عوام سے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا ۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان نے آج اپنے ایک اچھے دوست کو کھو دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
