# https://urdunews.com.pk ## Posts - [پاکستان میں چنے کی 400 جدید بریڈنگ لائنز تیار](https://urdunews.com.pk/archives/2050): اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان میں نئی قائم کردہ سپیڈ بریڈنگ فیسلٹی کے تحت چنے کی 400 جدید بریڈنگ لائنز تیار کر لی گئی ہیں جن کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ہم آہنگ اور زیادہ پیداوار دینے والی دالوں کی اقسام کی تیاری کے عمل کو تیز کرنا ہے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں پلسز ریسرچ پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شاہد ریاض ملک نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ یہ جدید بریڈنگ لائنز کنٹرولڈ ماحول میں سپیڈ بریڈنگ تکنیک کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور اب انہیں فیلڈ ٹیسٹنگ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ […] - [پاکستانی سائنسدانوں نے 9.66 ملی میٹر دانے والی نئی باسمتی قسم تیار کر لی](https://urdunews.com.pk/archives/2047): لاہور۔4جنوری (اے پی پی):رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آر آر آئی) کے سائنسدانوں نے باسمتی چاول کی ایک نئی قسم تیار کی ہے جس کے دانے کی لمبائی 9.66 ملی میٹر اور جو اب تک پاکستان میں تیار ہونے والی سب سےلمبےدانے والی باسمتی قسم قرار دی جا رہی ہے۔آر آر آئی کالا شاہ کاکو کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر عثمان سلیم نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ سلطان سپر باسمتی نامی اس نئی قسم کو 2025 میں تیار کیا گیا جس کے دانے کی لمبائی 9.66 ملی میٹر اوریہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان سپر […] - [پنجاب کی شوگر ملوں نے 45 روز میں 13.6 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا کر لی](https://urdunews.com.pk/archives/2044): لاہور ۔4جنوری (اے پی پی):پنجاب کی شوگر ملوں نے رواں کرشنگ سیزن کے ابتدائی 45 دنوں میں 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چینی تیار کی ہے جبکہ صوبے بھر میں کام کرنے والی 41 شوگر ملوں نے 31 دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن گنا کرش کیا۔ویلتھ پاکستان کو موصول ہونے والے محکمہ کین کمشنر پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق کرشنگ کے ابتدائی 45 دنوں کے دوران ریکوری کی اوسط شرح 9.43 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 9.01 فیصد تھی۔ ریکوری میں یہ اضافہ بہتر معیار […] - [لواری ٹنل–چکدرہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کا کام تکمیل کے قریب](https://urdunews.com.pk/archives/2040): اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے نیشنل ہائی وے (این-45) پر واقع لواری ٹنل–چکدرہ سیکشن کی اپ گریڈیشن اور مرمتی کام کا بڑا حصہ مکمل کر لیا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق این ایچ اے لواری ٹنل کے چکدرہ حصے پر دورانیہ جاتی مرمت اور بہتری کے کام انجام دے رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔ مذکورہ سیکشن طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کے باعث این ایچ اے کی فوری توجہ درکار تھی۔مرمتی کام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ […] - [پاکستان کے شمالی علاقوں میں 2 لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ چائے کی کمرشل کاشت کے لیے موزوں قرار](https://urdunews.com.pk/archives/2037): اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کی جانب سے کی گئی تازہ جانچ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ چائے کی کمرشل کاشت کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے جس سے نہ صرف درآمدی انحصار کم کیا جا سکتا ہے بلکہ ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی ترقی کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ایف اے او کے ٹیکنیکل ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرخ سیار حامد نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ تفصیلی سروے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع […] - [پاکستان ریلوے کے صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے پانچ ویسٹ مینجمنٹ اداروں سے معاہدے](https://urdunews.com.pk/archives/2034): لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ریلوے سٹیشنوں پر صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پانچ ویسٹ مینجمنٹ اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق یہ معاہدے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی)، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی)، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی)اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایم ڈبلیو ایم سی)کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت کراچی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے […] - [پاکستان میں ادرک کی مقامی پیداوار میں اضافہ، درآمدات میں کمی کا ہدف](https://urdunews.com.pk/archives/2030): اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی): پاکستان میں ادرک کی درآمدات پر انحصار بتدریج کم ہونے کی توقع ہے کیونکہ مقامی سطح پر اس کی کاشت میں تیزی آ رہی ہے جس کی بنیاد تحقیقی جدت، کاشتکاروں کی شمولیت اور حکومتی معاونت پر ہے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (اے اے آر آئی) فیصل آباد کے تحت جاری تحقیقی سرگرمیوں کے نتیجے میں ملک میں ادرک کی کاشت کو فروغ ملا ہے۔ اے اے آر آئی کے پرنسپل سائنسدان امیر لطیف نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقی ادارے نے ترقی پسند کاشتکاروں کے اشتراک سے ادرک کی مقامی کاشت […] - [پنجاب میں سالانہ صفائی اور مرمت کے لیے 12 نہریں بند](https://urdunews.com.pk/archives/2027): لاہور (اے پی پی۔ 30 دسمبر2025ء) پنجاب آبپاشی محکمہ نے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے لیے نہری نظام بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چیف انجینئر پنجاب آبپاشی راشد منہاس نے بتایا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر21 بڑی نہریں دو مراحل میں بند کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منگلا کمانڈ کی12 نہریں26 دسمبر سے بند کر دی گئی ہیں جبکہ باقی 9 نہریں آئندہ دو ہفتوں کے دوران بند کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ان نہروں میں دو ہفتوں کے لیے باری باری پانی کی فراہمی معطل […] - [پنجاب میں کرشنگ سیزن کے دوران درجہ حرارت میں کمی سے چینی کی ریکوری میں نمایاں اضافہ](https://urdunews.com.pk/archives/2024): لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):پنجاب میں جاری کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی ریکوری میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث گنے میں شکر کی مقدار میں اضافہ ہے،متعدد علاقوں میں چینی کی ریکوری تقریباً 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس سے شوگر ملوں کو ریلیف ملا ہے اور مجموعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر صوبے کے جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی نے گنے کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شوگرکین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ […] - [پاکستان میں زیتون کے 144 اسٹارٹ اپس رجسٹر، شعبہ تیزی سے ترقی کی راہ پر](https://urdunews.com.pk/archives/2021): اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):حکومت کی ایک دہائی پر محیط پالیسی اور معاونت کے نتیجے میں پاکستان میں زیتون کے شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے اور اب تک 144 زیتون سٹارٹ اپس رجسٹر ہو چکے ہیں۔اولیو پروموشن پروگرام کے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران زیتون کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس سال قبل جب حکومت نے یہ پروگرام شروع کیا تو صرف ایک ہی کاروباری شخصیت اس شعبے سے وابستہ تھی جبکہ آج 144 سٹارٹ اپس اور […] - [کراچی پورٹ ٹرسٹ کا اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان](https://urdunews.com.pk/archives/2017): اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کا یہ منصوبہ ملک کی جدید ترین اور بڑے پیمانے کی طبی سہولتوں میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اعلیٰ درجے کے علاج اور طبی تحقیق کی صلاحیتوں میں موجود دیرینہ خلا ء کو پُر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا […] - [قومی عبوری گندم پالیسی 26-2025 کے تحت گندم کی خریداری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر غور](https://urdunews.com.pk/archives/2014): اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق قومی عبوری گندم پالیسی 26-2025 کے تحت گندم کی خریداری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کو عملی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے،اس اقدام کا مقصد ملک میں اسٹریٹجک گندم ذخائر کو برقرار رکھنا اور ساتھ ہی سرکاری خزانے پر مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق مجوزہ فریم ورک کے تحت ایک منظم لائسنسنگ نظام کے ذریعے نجی شعبے کی شمولیت کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس عمل کا آغاز پری کوالیفکیشن سے ہوگا، جس کے بعد لائسنس […] - [پنجاب نے سیڈ لیس اور رنگ دار کینو کی نئی اقسام پر کام شروع کر دیا](https://urdunews.com.pk/archives/2011): لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی آر آئی) سرگودھا نے عالمی منڈی کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے سیڈ لیس اور رنگ دار کینو کی نئی اقسام کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے جو پنجاب میں سٹرس کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے،پنجاب میں سٹرس کے زیر کاشت رقبے کا حجم 3 لاکھ 58 ہزار ایکڑ ہے جبکہ رواں سیزن میں پیداوار کا تخمینہ 33 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔سی آر آئی سرگودھا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر حیات سگّو نے کہا کہ موجودہ اقسام بین الاقوامی منڈی کی طلب سے […] - [وفاقی ای آفس سسٹم سے سالانہ 9.5 ارب روپے کی بچت، سرکاری پراسیسنگ وقت میں 84 فیصد کمی](https://urdunews.com.pk/archives/2008): اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی وفاقی سطح پر ڈیجیٹل اصلاحات کے نتیجے میں سالانہ 9.5 ارب روپے کی بچت، سرکاری پراسیسنگ وقت میں 84 فیصد کمی اور 34 لاکھ 80 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فائلوں کی پراسیسنگ ممکن ہوئی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق سب سے نمایاں فائدے وفاقی ای۔آفس سسٹم سے حاصل ہوئے، جس نے سمریوں کی پراسیسنگ کا وقت 25 دن سے کم کرکے صرف چار دن کر دیا، یوں مجموعی طور پر 84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاغذی عمل کاری کے خاتمے نے کاغذ، پرنٹنگ، کورئیر سروسز اور افرادی قوت کے اخراجات […] - [پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کیلئے 24 ٹیکنالوجی معاہدوں پر دستخط](https://urdunews.com.pk/archives/2005): اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور چین نے آئی ٹی تعاون کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تحت ڈیجیٹل اشتراک کو مضبوط بنانے کی غرض سے 24 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرکے تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویز کے مطابق بیجنگ میں دستخط کیے گئے ان معاہدوں میں ایک سرکاری سطح پر سات حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان اور 16 کاروبارٹو کاروبار معاہدے شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق اس اقدام کا مقصد آئی ٹی صنعت میں تعاون بڑھانے کیلئے ایک جدید اور عملی ڈیجیٹل کوریڈور کی تشکیل ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل […] - [جعلی اور غیر معیاری سیڈ کی روک تھام کیلئے انسپکشن نیٹ ورک کا دائرہ وسیع](https://urdunews.com.pk/archives/2002): اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے سیڈ کے ریگولیٹری نظام کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے کے لئے ملک بھر میں مجاز سیڈ انسپکٹروں کے نیٹ ورک کو مزید توسیع دے دی ہے تاکہ جعلی اور غیر معیاری سیڈ کی فروخت کو روکا جا سکے اور کاشتکاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق یہ اقدام نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (NSDRA) کے تحت وفاقی سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (FSC&RD) کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو سیڈ ایکٹ 1976 اور اس میں ہونے والی ترامیم کے […] - [حکومت کا پشاور اور سیالکوٹ کے تاریخی گوردواروں کی بحالی کا فیصلہ](https://urdunews.com.pk/archives/1998): اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ایویکیوز ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی)پشاور اور سیالکوٹ میں واقع متعدد اہم سکھ مذہبی مقامات کی بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے شروع کرنے والا ہے۔ ’’ویلتھ پاکستان‘‘ کو دستیاب ایک دستاویز کے مطابق اس اقدام کے تحت پشاور کے دو نمایاں گوردواروں اور سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گوردوارہ ننک سر کی مرمت و بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ملک کے تاریخی سکھ ورثے کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اہم منصوبوں میں پشاور کا گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ شامل ہے جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دورِ حکومت […] - [پاکستان کے غربت میں کمی کے پروگرام سے روزگار کے ایک لاکھ 79 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے](https://urdunews.com.pk/archives/1994): مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 دسمبر2025ء) پاکستان کے نمایاں غربت میں کمی کے اقدام کے تحت ملک بھر میں روزگار کے تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جو نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام (این پی جی پی) کا ایک اہم نتیجہ ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کی دستاویز کے مطابق پروگرام کے نفاذ کے دوران لاکھوں گھرانوں نے این پی جی پی کی مداخلتوں سے فائدہ اٹھایا، ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد گھرانوں کو پائیدار آمدن کے حصول کے لئے پیداواری اثاثے اور تکنیکی […] - [پاکستانی سائنسدان سموگ برداشت کرنے والی آلو کی اقسام تیار کرنے میں مصروف](https://urdunews.com.pk/archives/1991): لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی آر آئی) ساہیوال کے سائنسدان سموگ اور دھند جیسے موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی آلو کی اقسام تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبے میں تقریبا دس لاکھ ایکڑ رقبے پر آلو کاشت کیا جاتا ہے جبکہ سالانہ اوسط پیداوار تقریبا نو ملین ٹن ہے۔تاہم بدلتے ہوئے موسمی حالات اور اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث فصل کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ساہیوال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید اعجاز الحسن نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ […] - [بےنظیر نشوونما پروگرام کے تحت 2025 میں 37 لاکھ غذائی پیکٹس کی تقسیم](https://urdunews.com.pk/archives/1988): اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور کم عمر بچوں میں قد کی کمی (اسٹنٹنگ) اور غذائی قلت پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت بینظیر نشوونما پروگرام 2025 میں 37 لاکھ سے زائد خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک (ایس این ایف) کے پیکٹس تقسیم کرے گا۔2020 میں شروع کیا جانے والا یہ پروگرام 2023 میں ملک بھر میں توسیع کے بعد غذائی قلت کے خلاف ایک اہم حکومتی اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کا مقصد زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دنوں کے دوران غذائی کمی کو دور کرنا ہے۔ویلتھ پاکستان […] - [ایچ ای سی نے کم ترقی یافتہ علاقوں کی 50 سے زائد جامعات کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کر دی](https://urdunews.com.pk/archives/1985): اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر میں تدریس، تحقیق اور انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں میں واقع 50 سے زائد جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور جدید آئی ٹی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق، یہ اقدام پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (پیرن) کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی جامعات کو تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور معاون ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جا […] - [پوٹھوہار میں نئے زیتون کے باغات کے لیے درخواستیں مارچ 2026 تک طلب](https://urdunews.com.pk/archives/1982): اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):حکومت کی سرپرستی میں تجارتی بنیادوں پر زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے پوٹھوہار ریجن کے کاشتکاروں سے نئے زیتون کے باغات کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جن کی آخری تاریخ 15 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔یہ اقدام کاشتکاروں کو کم آمدنی والی روایتی فصلوں سے ہٹ کر زیادہ قدر کی حامل فصلوں کی جانب منتقل کرنے اور پاکستان کے مقامی زیتون کے شعبے کو مضبوط بنانے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری)، چکوال میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس فار […] - [دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے پاکستانی،برازیلین گائیوں کے کراس بریڈنگ منصوبے پر کام شروع](https://urdunews.com.pk/archives/1977): لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لئے لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر، اوکاڑہ میں ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت کم پیداواری صلاحیت رکھنے والی پاکستانی گائیوں کی نسلوں کو برازیل کی زیادہ دودھ دینے والی جیرو لینڈو نسل کے ساتھ کراس بریڈ کیا جائے گا۔17 کروڑ 61 لاکھ روپے لاگت کا یہ منصوبہ تین سال میں لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اوکاڑہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مقصود اختر نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستانی […] - [وفاقی حکومت کی مظفرگڑھ اور راجن پور میں دو نئے اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے کی منصوبہ بندی](https://urdunews.com.pk/archives/1974): اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے دو نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب ایک دستاویز کے مطابق مظفرگڑھ میں سرکاری شعبے کی ایک نئی یونیورسٹی جبکہ راجن پور میں سائنس و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تجاویز زیر غور ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق ان منصوبوں سے جنوبی پنجاب کے طلبہ کو تعلیمی اور تکنیکی مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔دستاویز کے مطابق ایچ ای سی ملک بھر خصوصاً پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں معیاری اعلیٰ تعلیم تک […] - [بلوچستان میں سی پیک کے توانائی اور سڑکوں کے منصوبوں پر نمایاں پیشرفت جاری](https://urdunews.com.pk/archives/1971): اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر نمایاں پیشرفت جاری ہے جو صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سماجی ترقی اور معاشی انضمام پر جاری حکومتی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق توانائی کے شعبے میں حُب میں 1320 میگاواٹ کا چین حُب کول پاور پلانٹ ایک اہم سنگِ میل کے طور پر مکمل ہو چکا ہے۔ 1.912 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نجی شعبے (آئی پی پی) کے تحت تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ اب قومی گرڈ کو ضروری بیس لوڈ بجلی فراہم […] - [سی پیک کے تحت سندھ میں 12 توانائی منصوبے مکمل](https://urdunews.com.pk/archives/1968): اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی): چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سندھ کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جہاں 12 مختلف نوعیت کے بجلی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار، ترسیلی صلاحیت اور صوبے کی مجموعی توانائی سلامتی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویز کے مطابق جو ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب ہے، سندھ بھر میں 12 بڑے توانائی منصوبے مختلف مالیاتی ماڈلز کے تحت مکمل کئے گئے ہیں جن میں […] - [کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ماحولیاتی لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن پر سندھ 20 کروڑ روپے خرچ کرے گا](https://urdunews.com.pk/archives/1964): اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ماحولیاتی لیبارٹریوں کی توسیع اور مضبوطی کے لیے پی سی ون پر نظرثانی کرتے ہوئے اس منصوبے کی لاگت 20 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کا مقصد علاقائی اور ڈویژنل سطح پر ماحولیاتی نگرانی اور جانچ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت کی فضائی آلودگی کے تدارک، ماحولیاتی پائیداری کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ سے متعلق جامع حکمت عملی کا حصہ ہے ۔اپ گریڈ کی […] - [بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی صوبہ بھر میں 10 ماحولیاتی تجزیہ گاہیں قائم کرے گی](https://urdunews.com.pk/archives/1961): اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (بی ای پی اے) نے فضائی معیار کی نگرانی اور ماحولیاتی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 ماحولیاتی تجزیہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق یہ اقدام صوبے کے تمام 36 اضلاع میں مصنوعی ذہانت سے لیس ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) متعارف کرانے کے ایک بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔ نئی لیبارٹریاں ہوا، پانی اور صنعتی آلودگی کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کریں گی جس سے ماحولیاتی قوانین اور آلودگی پر قابو پانے کی […] - [پاکستان ریلویز نے چار سال میں 300 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کر لی](https://urdunews.com.pk/archives/1958): لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان ریلویز مالی استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے جس نے مختلف آمدنی کے ذرائع سے گزشتہ چار سال کے دوران 300 ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 سے 2024-25 تک پاکستان ریلویز کی مجموعی آمدن 306.203 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق 2021-22 میں آمدن 60.092 ارب روپے، 2022-23 میں 63.718 ارب روپے، 2023-24 میں 88.792 ارب روپے جبکہ 2024-25 میں 93.601 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح آپریشنل اخراجات 2021-22 میں 67.699 ارب روپے، 2022-23 میں 72.178 ارب روپے، 2023-24 میں […] - [پنجاب نے گندم کی کاشت کا 99 فیصد ہدف حاصل کر لیا](https://urdunews.com.pk/archives/1955): لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پنجاب نے گندم کی کاشت کے سال 2025-26 کے لئے مقررہ ہدف کا 99 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نوید عصمت کاہلوں نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ صوبے میں ہدف کے تقریباً تمام رقبے پر گندم کی بوائی کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراپ رپورٹنگ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق 16.5 ملین ایکڑ کے مقررہ ہدف کا 98 سے 99 فیصد حصہ زیرِ کاشت آ چکا ہے،چند روز میں گندم کی بوائی 100 فیصد مکمل ہو جائے گی۔نوید عصمت کے مطابق کاشتہ موسم کے دوران تمام زرعی مداخل، خصوصاً کھاد، […] - [سندھ بیراجز امپرومنٹ پر اجیکٹ کے تحت گڈو اور سکھر بیراج کی بحالی میں نمایاں پیشرفت، بالترتیب 75 فیصد اور 35 فیصد کام مکمل](https://urdunews.com.pk/archives/1952): کراچی۔4دسمبر (اے پی پی):سندھ بیراجز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت گڈو اور سکھر بیراج کی بحالی میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جو بالترتیب 75 فیصد اور 35 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے۔ ویلتھ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں بیراجز کے گیٹس کی تبدیلی شامل ہے جس سے پانی کی نہروں میں بروقت فراہمی کے لیے آپریشنل کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ اس بہتری سے موسمی فصلوں کی آبپاشی میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار اور معیشت کو استحکام ملے گا۔ سندھ بیراجز امپرومنٹ پر اجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الفتاح میمن نے ویلتھ پاکستان کو […] - [آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ](https://urdunews.com.pk/archives/1949): اسلام آباد: آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ (MARSEW-8) کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز، بحری شعبے میں بدلتے ہوئے مواقع اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کو کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیےپاک بحریہ کی کاوشوں […] - [این ایچ اے گلگت ریجن میں دو بڑے سڑک منصوبوں پر 22 ارب روپے خرچ کرے گی](https://urdunews.com.pk/archives/1946): اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) گلگت ریجن میں بہتر رابطوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے دو بڑے سڑک منصوبوں پر 22 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق این ایچ اے نے 153 کلومیٹر طویل چترال-بونی-مستوج-شندور (سی بی ایم ایس) روڈ اور 46 کلومیٹر طویل چترال-ایون-بمبوریت (سی اے بی) روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت 22.44 ارب روپے ہے اور یہ چترال، شندور اور بمبوریت کے اہم مقامات کو آپس میں جوڑیں گے۔ سی بی […] - [پاکستان میں 47 ڈگری تک گرمی جھیلنے والی کپاس کی پانچ نئی اقسام کی تیاری پر کام تیز](https://urdunews.com.pk/archives/1943): اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار کو سنبھالا دینے کے لیے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی سی آر آئی) نے انتہائی گرمی برداشت کرنے والی نئی اقسام کی تیاری کی رفتار تیز کر دی ہے جو پنجاب کے میدانی علاقوں میں 47 ڈگری سیلسیس تک درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے سربراہ ساجد محمود نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ ہم پانچ نئی اقسام پر کام کر رہے ہیں جو شدید گرمی، خشک سالی، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتی ہوں گی۔ […] - [پنجاب میں طالبات کے 54 کاروباری آئیڈیاز سیڈ فنڈنگ کے لئے شارٹ لسٹ](https://urdunews.com.pk/archives/1941): لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):خواتین کی معاشی خودمختاری کے فروغ کے لئے ایک اہم پیشرفت کے طور پر پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی 40 یونیورسٹیوں کی طالبات کی جانب سے جمع کرائے گئے 54 کاروباری آئیڈیاز کو سیڈ فنڈنگ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ویلتھ پاکستان سے گفتگو میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ سلمیٰ سعدیہ نے بتایا کہ یہ آئیڈیاز ’’یوتھ پچ پروگرام‘‘ کے تحت فنانس کئے جائیں گے جس کا مقصد صوبے بھر میں خواتین انوویٹرز کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خواتین یونیورسٹی طالبات کی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے […] - [پاکستانی رہنما IGHD کانفرنس 2025 میں موسمیاتی موافق شہروں کے نئے تصور پر متحد](https://urdunews.com.pk/archives/1937): کراچی: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ (IGHD) نے پاکستان کے ممتاز معماروں، منصوبہ سازوں، پبلک ہیلتھ ماہرین، ترقیاتی ماہرین اور حکومتی نمائندوں کو ایک جگہ جمع کیا تاکہ اس اہم سوال کا جواب تلاش کیا جاسکے کہ شہروں اور دیہی علاقوں کو بڑھتے ہوئے ماحولیاتی دباؤ کے مقابلے کے قابل کیسے بنایا جائے۔ یہ مکالمہ IGHD کی سالانہ کانفرنس “کلائمیٹ چینج اینڈ دی بلٹ انوائرنمنٹ” میں ہوا، جو سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سولوشنز نیٹ ورک (SDSN) پاکستان کے تعاون سے IGHD کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ کی قیادت میں منعقد ہوئی۔اس سال کا […] - [پنجاب کا 2,500 دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل ہنر کی تربیت دینے کا منصوبہ](https://urdunews.com.pk/archives/1934): لاہور۔30نومبر (اے پی پی):پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکسٹائل سے متعلق مختلف شعبوں میں عملی تربیت کیلئے تقریباً 2,500 دیہی خواتین کا انتخاب کرلیا ہےجبکہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تربیت مکمل ہونے کے فوراً بعد خواتین کو اُن کے اپنے شہروں میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکرٹری فائزہ احسن نے بتایا کہ شی تھریڈزپروگرام کے تحت خواتین کو مختلف ٹیکسٹائل صنعتوں سے منسلک کیا جائے گا، جہاں انہیں موقع پر مبنی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل ہوتے ہی […] - [پاکستان ریلوے نے ملازمین کے لیے 176 نئی رہائشی یونٹس تعمیر کر دیں](https://urdunews.com.pk/archives/1931): اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے اپنے ملازمین کی رہائشی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں 118.382 ملین روپے کی لاگت سے 176 نئی رہائشی یونٹس تعمیر کر لی ہیں۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ریلوے نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک کے 13 ڈویژنز میں 608 رہائشی یونٹس کی مرمت و بحالی بھی مکمل کی ہے۔608 یونٹس میں سے 65 کراچی ڈویژن میں، 11 سکھر میں، 10 کوئٹہ میں، 24 ملتان میں، 17 لاہور میں، 77 ورکشاپس مغل پورہ میں، 30 ڈی جی ایم/ہیڈکوارٹر میں، 130 پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن لاہور میں، […] - [بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پوٹھوہار میں بلیک بیری، آڑو، انگور اور انجیر کے 30 ہزار پودے تقسیم کرے گا](https://urdunews.com.pk/archives/1928): اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (باری) چکوال صوبائی حکومت کے ایک منصوبے کے تحت پوٹھوہار کے برساتی زرعی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے علاقے بھر میں 30 ہزار اعلیٰ قدر کے پھل دار پودے تقسیم کرے گا۔باری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم احمد نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ یہ پودے تین سال کے دوران ’’ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اِن پوٹھوہار پراجیکٹ‘‘ کے تحت فراہم کئے جائیں گے جس کی حال ہی میں پنجاب حکومت نے منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کو ایسی ہائی ویلیو فصلوں کی طرف راغب کرنا […] - ["بہاول پورریجن میں ٹریفک سیکیورٹی مہم کاآغاز" ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیراورریجنل پولیس آفیسر رائےبابر سعید (تمغہ امتیاز)کاٹریفک قوانین عملدرآمد مہم کا جائزہ](https://urdunews.com.pk/archives/1915): بہاول پورریجن میں ٹریفک سیکیورٹی، حادثات میں کمی، فضائی آلودگی پر کنٹرول اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع اور موثر مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔مہم کا بنیادی مقصد صوبے میں بڑھتے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنا، فضائی آلودگی میں کمی لانا، ٹریفک قوانین کے اطلاق کو سخت بنانا اور سڑکوں کو ہر شہری کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر اور ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید (تمغہ امتیاز) نے بہاولپور میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے جاری مہم کا جائزہ […] - [بہاولپور انڈسٹریل زون میں آٹھ فیکٹریوں کی تعمیر شروع](https://urdunews.com.pk/archives/1905): لاہور۔27نومبر (اے پی پی):بہاولپور انڈسٹریل زون میں سرکاری طور پر پیش کی گئی کم قیمت زمین کے باعث سرمایہ کاری کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ نئی فیکٹریوں کی تعمیر جاری ہے۔یہ پیشرفت جنوبی پنجاب کے افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور خطے کے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیدار محمد سمیع نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ حکومت ضلع کے دیگر حصوں کے مقابلے میں اس زون میں زمین بہت کم نرخوں پر فراہم کر رہی ہے۔ان کے […] - [پاکستان نے چین اور آئی آر آر آئی سے 945 جرم پلازم لائنیں حاصل کر لیں](https://urdunews.com.pk/archives/1902): اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان نے قومی ترقیاتی پروگراموں کے تحت اپنے چاول بریڈنگ بیس کو مضبوط بنانے کے لئے چین اور انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی آر آرآئی) سے 945 جرم پلازمgerm plasm lines) (لائنیں حاصل کر لی ہیں۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی ایک دستاویز، جو ویلتھ پاکستان کے پاس موجود ہے، کے مطابق پراڈکٹویٹی انہانسمنٹ آف رائس منصوبہ (2019–2025) کے تحت متعدد اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ان میں چین اور آئی آر آر آئی سے 945 جرم پلازم لائنوں کا حصول، چاول کی 14 نئی اقسام کی تیاری، اور کسانوں تک رسائی کے لئے […] - [پاکستان نے پانچ برس میں 26 ممالک کو 1,700 میٹرک ٹن ہومیوپیتھک ادویات برآمد کیں](https://urdunews.com.pk/archives/1899): اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان نے گزشتہ پانچ برس کے دوران 26 ممالک کو تقریباً 1,700 میٹرک ٹن ہومیوپیتھک ادویات برآمد کیں، جن سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن (این ایچ ایس آراینڈ سی ) کے پانچ سالہ اعداد و شمار (2020-21 تا 2024-25)، جو ویلتھ پاکستان کو دستیاب ہیں، کے مطابق مجموعی طور پر 1,696.27 میٹرک ٹن ہومیوپیتھک ادویات 26 ممالک کو برآمد کی گئیں جن کی مالیت 5.23 ملین ڈالر رہی۔جن ممالک کو یہ ادویات برآمد کی گئیں ان میں سوڈان، بنگلہ دیش، افغانستان، تاجکستان، امریکا، کینیا، یمن، […] - [حکومت نے نئی جامعات اور تحقیقی اداروں کے قیام کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کر دیئے](https://urdunews.com.pk/archives/1896): اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے ملک میں نئی جامعات اور تحقیقاتی اداروں کے قیام کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں تاکہ تعلیمی مواقع میں اضافہ ہو اور مستقبل کی تکنیکی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔دستاویزات کے مطابق جو ویلتھ پاکستان کو دستیاب ہیں، مالی سال 2025-26 میں مختص کئے گئے 400 ملین روپے ایک سرکاری شعبے کی یونیورسٹی کے قیام (ضلع مظفرگڑھ)، انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (راجن پور)، انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی کیمپس اور این سی اے کراچی کیمپس کے قیام پر خرچ کئے جائیں گے۔ بجٹ […] - [بگڑتے موسمیاتی بحران کی موجودگی میں وائسز فرام دی روف آف دی ورلڈ کا چوتھا سیزن تیار](https://urdunews.com.pk/archives/1893): اسلام آباد، 25 نومبر، 2025: عالمی سطح پر تسلیم شدہ دستاویزی سیریز وائسز فرام دی روف آف دی ورلڈ (VRW) جو کہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے دور رس اثرات کو اجاگر کرتی ہے، اپنے چوتھے سیزن کا آغاز کرنے والی ہے۔ نیا سیزن آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال پر توجہ بڑھاتا ہے، جس میں فضائی آلودگی، بڑھتی ہوئی گرمی، گلیشیئر کا پگھلنا، پانی کی کمی، اور تیسرے قطب میں ان چیلنجوں کا سامنا کرنے والی کمیونٹیز پر توجہ مرکوز ہوتی ہے، جسے ‘دنیا کی چھت’ بھی کہا جاتا ہے۔ اس خطے کے گلیشیئرز نیچے کی […] - [چکوال کے بارانی انسٹیٹیوٹ نے 60 سے زائد فصلوں کی اقسام تیار کر لیں](https://urdunews.com.pk/archives/1890): اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کے سرکردہ بارانی تحقیقاتی ادارے نے اب تک 60 سے زائد فصلوں کی اقسام اور متعدد پانی بچانے والی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں جن سے ملک کے بارانی زرعی خطے میں فصلوں کی برداشت اور پیداوار میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم احمد نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ ادارے نے اب تک گندم، مونگ پھلی، تیلدار اجناس، دالوں اور پھلوں سمیت 60 سے زائد اقسام تیار کی ہیں جبکہ مٹی میں نمی برقرار رکھنے اور آبپاشی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف ٹیکنالوجیز بھی […] - [حکومت کا اوورسیز پاکستانی پنشنرز کیلئے پنشن نظام میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز](https://urdunews.com.pk/archives/1887): اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزارتِ خزانہ نے محاسبِ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے تعاون سے اوورسیز پاکستانی ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن کے نظام کو بہتر بنانے اور اس کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت پنشن کی ادائیگی میں تاخیر، ڈیٹا کے ادغام اور دیگر انتظامی مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پنشنرز کو ان کی رقومات بلا رکاوٹ ملتی رہیں۔وزارتِ خزانہ پنشن اور جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) […] - [پنجاب میں سیلاب کے بعد آبپاشی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے جیوفزیکل جائزے کیلئے سروے شروع](https://urdunews.com.pk/archives/1884): لاہور۔21نومبر (اے پی پی):محکمہ آبپاشی پنجاب نے حالیہ شدید سیلاب کے بعد آبپاشی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے جیوفزیکل جائزے کیلئے سروے شروع کر دیا ہے۔محکمے کے مطابق صوبے کے تین بڑے دریائوں چناب، راوی اور ستلج کے کناروں پر واقع حفاظتی بند اور اسپرز،جو اگست اور ستمبر میں شدید سیلاب کی زد میں آئے تھے، سروے کا حصہ ہیں۔پنجاب ایریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام ذاکر حسن سیال نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ ہم ان حفاظتی بندوں کا سٹرکچرل آڈٹ کر رہے ہیں تاکہ ان کی کمزوریوں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جا سکے۔ابتدائی طور […] - [وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے 36 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے](https://urdunews.com.pk/archives/1881): اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے گزشتہ پانچ برسوں میں 36.669 ارب روپے مالیت کے آٹھ بڑے قومی انفراسٹرکچر ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے ہیں۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ تمام منصوبے 2020 کے بعد ملک بھر میں مکمل کئے گئے اور ان کی مکمل فنڈنگ وفاقی حکومت نے فراہم کی۔ ان منصوبوں کی تکمیل پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل )نے کی، جو وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا ذیلی ادارہ ہے۔مکمل کئے گئے منصوبوں میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور، 6.4 کلومیٹر نشتر روڈ، 8.9 کلومیٹر […] - [ای او بی آئی کی سرمایہ کاری پورٹ فولیو 651 ارب روپے تک پہنچ گئی](https://urdunews.com.pk/archives/1877): اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 651.03 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔’’ویلتھ پاکستان‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق پورٹ فولیو کی تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ طویل المدتی مالی استحکام کے لیے فکسڈ انکم سیکیورٹیز، رئیل سٹیٹ اور ایکویٹی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، تاکہ ملازمین کو پینشن اور ریٹائرمنٹ سہولتوں کے لیے مضبوط مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ سرکاری پریزنٹیشن میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فکسڈ انکم سرمایہ کاری […] - [پنجاب میں تمام 23 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو نئی قائم شدہ پی ایف ڈی اے کے تحت لانے کا فیصلہ](https://urdunews.com.pk/archives/1874): لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے خوراک،زراعت اور صحت کے محکموں کی تمام23 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو نئی قائم ہونے والی پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی (PAFDA) کے متحدہ انتظام کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں متعلقہ محکموں کی تمام موجود لیبارٹریز حاصل کرکے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ قومی اور عالمی معیاری اداروں سے لیبارٹریز کی منظوری ( ایکریڈیٹیشن ) کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی […] - [پنجاب حکومت تحصیل سطح پر نئے ویٹرنری تشخیصی آلات فراہم کرے گی](https://urdunews.com.pk/archives/1871): لاہور۔17نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت صوبے بھر میں مویشیوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور موثر کنٹرول کے لئے ویٹرنری تشخیصی سہولیات کو توسیع اور جدید بنا رہی ہے۔پنجاب لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خان نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ صوبے کے تمام 41 اضلاع کی تحصیل سطح کے ویٹرنری ہسپتالوں کو 133 الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ڈویژنل ویٹرنری ہسپتالوں میں تشخیصی صلاحیت بڑھانے کے لئے 10 پورٹیبل ایکسرے مشینیں بھی دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مویشیوں […] - [نیول میڈیسن سیمینار 2025 کاانعقاد،ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم کے 28ممالک سے مندوبین کی شرکت](https://urdunews.com.pk/archives/1868): کراچی: پہلی بار منعقد ہونے والے دو روزہ نیول میڈیسن سیمینار 2025 کے افتتاحی سیشن کا کراچی میں انعقاد ہوا۔ یہ سیمینار بحری طبی سہولیات اور میری ٹائم میڈیکل سپورٹ کے شعبے میں علاقائی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ سیمینار ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم کے تحت پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم کے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی) سرجن ریئر ایڈمرل رضوان صادق […] - ["کالعد م تحریک لبیک پاکستان نے دشمن قوتوں کو تقویت پہنچائی" بہاولپور ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرزاورعہدیداروں کا کالعدم تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان](https://urdunews.com.pk/archives/1829): افواج نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کیا بہاولپور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے بہاولپور ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے دشمن قوتوں کو تقویت پہنچائی۔ وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کے لئے دل وجان سے ہر قربانی دینے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ بہاول پور پریس کلب میں ڈویژن بھر کے ٹکٹ ہولڈرز،عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 سے کالعد م […] - [پاکستان کا 26-2025 کے لیے پیاز کی پیداوار کا ہدف 27 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر](https://urdunews.com.pk/archives/1825): اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان نے 26-2025 کی فصل کے سال کے لیے پیاز کی مجموعی پیداوار کا ہدف 27 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کردیا ہے، جس کے لیے پورے ملک میں ایک لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبے پر کاشت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ نیا ہدف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت موجودہ سیزن میں حاصل ہونے والی بہتر پیداوار کو مزید آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25-2024 کے دوران ملک میں پیاز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، جو 19.2 فیصد اضافے کے ساتھ 30-2023 کے […] - [بلوچستان، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو دس برس میں چھ ہزار سے زائد وظائف فراہم](https://urdunews.com.pk/archives/1822): اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):حکومت نے گزشتہ دس برسوں کے دوران بلوچستان، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو مجموعی طور پر4437 ملکی اور226 غیر ملکی وظائف فراہم کیے ہیں، جس سے پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھانے کے لیے وفاقی کوششوں کا تسلسل ظاہر ہوتا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان نے سب سے زیادہ تین ہزار آٹھ سو چوراسی ملکی وظائف حاصل کیے، جن میں ایم ایس ٹو پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل، پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ سطح کے پروگرام شامل ہیں۔ ان میں ننانوے […] - [فوجی فرٹیلائزرکمپنی کوسی ایف اےکارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ](https://urdunews.com.pk/archives/1811): صنعتی قیادت کی واضح توثیق کراچی: فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کو سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ 22ویں سالانہ ایوارڈز تقریب میں ای ایس جی رپورٹنگ کے لیے سی ایف اے کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز ایف ایف سی کی صنعت میں قائدانہ پوزیشن، جدید ای ایس جی انضمام، مستقبل بین پائیدار عملی طریقہ کار اور عالمی معیار کے انکشافاتی تقاضوں کی مضبوط پاسداری کا واضح اعتراف ہے۔ یہ کامیابی ایف ایف سی کی پوری ٹیم کی کاوشوں، شفاف و جامع رپورٹنگ کے غیر متزلزل عزم اور جدید پائیدار آپریشنز کی […] - [تیزرفتاربس کی موٹروے پیٹرولنگ کارکوٹکر،تین اہلکار جاں بحق](https://urdunews.com.pk/archives/1808): حادثہ موٹر وےایم5 اوچشریف کے قریب الصبح پیش آیا بہاولپور: تیز رفتار بس کی موٹر وے پولیس پیٹرولنگ کار کو ٹکر کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔حادثہ پیرکی الصبح موٹر وے ایم 5اوچشریف کے قریب اس وقت پیش آیاجب کراچی سے پشاور جانیوالی اے سی کوچ نے تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پولیس کی گشت کرنیوالی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی موٹرویز کے ساتھ ریسکیو1122 ٹیمیں فوری طور پر موقع […] - [اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس](https://urdunews.com.pk/archives/1799): ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی سماجی اصلاح، انسانی حقوق کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران بہاولپور: شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ممتاز دانشور، محقق، ماہرِ تعلیم اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا (22 جون 1937ء – 10 نومبر 2025ء) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی علمی میراث، انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد، ثقافت و تہذیب کے فروغ، اور صنفی مساوات کے سلسلے میں ان کی گراں قدر خدمات […] - ["مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات" امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس ہر لمحہ تیار ہے, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال](https://urdunews.com.pk/archives/1782): بہاولپور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پراتوارکے روز ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔ عبادت گاہوں میں اتوار کے روز بڑی تعداد میں آنے والے افراد کی وجہ سے سیکورٹی پلان کو مزید مضبوط بنایا گیا جبکہ آئی جی پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام متعلقہ پولیس یونٹس کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر کی مختلف عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور مذہبی اجتماعات میں سینکڑوں پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ […] - [پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو پہلی سہ ماہی میں 661.417 ملین روپے کے پی ایس ڈی پی فنڈز جاری](https://urdunews.com.pk/archives/1779): اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل ) کو مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مجموعی طور پر 661.417 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔’’ویلتھ پاکستان‘‘ کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق، مالی سال 2025-26 کی منظور شدہ تقسیم کے تحت پی آئی ڈی سی ایل 20 پی ایس ڈی پی سکیموں پر کام کر رہی ہے جن کے لئے مجموعی بجٹ 14,409.448 ملین روپے مختص کیا گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے […] - [پاکستان کا آئندہ پانچ سال میں سویا بین کی درآمدی لاگت میں 50 فیصد کمی کا ہدف](https://urdunews.com.pk/archives/1776): لاہور۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان نے آئندہ پانچ سال کے دوران سویا بین کی درآمدی لاگت میں 50 فیصد تک کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے کیونکہ مقامی سائنسدانوں نے پنجاب کے گرم موسمی حالات میں پھلنے پھولنے والی گرمی برداشت کرنے والی اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں نئی اقسام تیار کر لی ہیں۔ان اعلیٰ پیداوار دینے والی اقسام کی کمرشل سطح پر کاشت کے ذریعے ملک تین ملین ٹن تک مقامی پیداوار حاصل کرنے کا خواہاں ہے ، ایک ایسا سنگ میل جو خوردنی تیل اور پولٹری فیڈ کے شعبوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔آئل سیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ […] - [پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور کی کارروائی،5000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، گاڑی ضبط](https://urdunews.com.pk/archives/1772): بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے پانچ ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیاجبکہ دودھ بردار گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جمعہ کی الصبح بہاولپور اور بہاولنگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بہاولپور چوک پر ناکہ لگا کر کارروائی کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق عارف والا سے حاصل پور لایا جانے والا ملاوٹی دودھ شہر کی مختلف دودھ کی دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا، تاہم ٹیموں نے فوری ایکشن لے کر سپلائی روک دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق ملک […] - [چین پاکستان کا زرعی تحقیقاتی نیٹ ورک جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ](https://urdunews.com.pk/archives/1768): اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان اور چین نے ایک جامع تعاون منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تحقیقاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے،یہ منصوبہ مشترکہ جدت، جدید لیبارٹریوں اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جدید زراعت میں ٹیکنالوجی کے فرق کو کم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ چین کی وزارت زراعت و دیہی امور (ایم اے آر اے ) اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس ) نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی )، نیشنل […] - [پاکستان کی آلو کی پیداوار ہدف سے 44.7 فیصد زیادہ رہی](https://urdunews.com.pk/archives/1765): اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان کی آلو کی پیداوار وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے ) کے مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 44.7 فیصد زیادہ رہی ۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق ملک نے مالی سال 25۔2024میں 6.8 ملین ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 9.9 ملین ٹن آلو پیدا کئے جو زیرِ کاشت رقبے اور فی ایکڑ پیداوار دونوں میں نمایاں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ زیرِ کاشت رقبہ 41 فیصد بڑھ کر 2,68,100 ہیکٹر سے 3,78,100 ہیکٹر تک پہنچ گیا جس میں پنجاب نے سب سے نمایاں کردار ادا کیا۔پنجاب کی پیداوار ہدف […] - [پنجاب بھر میں 30 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کی کاشت](https://urdunews.com.pk/archives/1762): لاہور۔10نومبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں گندم کی بوائی تیزی سے جاری ہے، اب تک 30 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے جبکہ صوبہ رواں 2025-26 کے سیزن کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ کے ہدف کے حصول کی کوشش میں ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے کنسلٹنٹ اور سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر انجم علی بٹر نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارانی علاقوں جن میں راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن شامل ہیں میں بوائی مہم تسلی بخش انداز میں جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کے سیلاب کے […] - [سندھ کے گندم کاشتکاروں کی معاونت پروگرام میں 3 لاکھ 20 ہزار کسانوں کی رجسٹریشن](https://urdunews.com.pk/archives/1760): کراچی۔9نومبر (اے پی پی):سندھ حکومت کے گندم کاشتکاروں کی معاونت پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار کسان رجسٹر ہوچکے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے میں گندم کی پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی آمدن کو مضبوط کرنا اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ سندھ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل اللہ وریو رند جو اس پروگرام کی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ جو پہلے 31 اکتوبر 2025 مقرر تھی اب 10 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے تاکہ مزید کسان اس پروگرام سے […] - [بلوچستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے 2.77 ارب روپے جاری](https://urdunews.com.pk/archives/1757): اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2.77 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کو پیش کیاگیا ایک سرکاری ورکنگ پیپرجو ویلتھ پاکستان کو دستیاب ہےکے مطابق ’’ڈیمانڈ نمبر 109 دیگر ترقیاتی اخراجات، صوبے و خصوصی علاقے‘‘ کے تحت بلوچستان کے منصوبوں کے لیے نظرثانی شدہ مختص رقم 24.49 ارب روپے ہے، جس کے مقابلے میں اب تک 2 ارب 77 کروڑ 26 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقوم […] - [ایف اے او کا دریائے سندھ کے طاس میں پانی کے تخمینے اور پیداواریت کا نیا منصوبہ شروع](https://urdunews.com.pk/archives/1754): لاہور، 10 نومبر: اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے محکمہ زراعت پنجاب، محکمہ آبپاشی پنجاب، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، آئی ایچ ای ڈلفٹ اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی) کے اشتراک سے ’’واٹر بجٹنگ اینڈ ایگریکلچرل واٹر پروڈکٹیویٹی پروجیکٹ‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ ایف اے او کے عالمی واپور (WaPOR) پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد شواہد پر مبنی آبی نظم و نسق کو مضبوط بنانا اور دریائے سندھ کے آبپاشی نظام (IBIS) میں آبپاشی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ پارک لین ہوٹل […] - [25بے گھرسیلاب متاثرین کو نئی چھت مل گئی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نےچابیاں بے گھرسیلاب متاثرین کے حوالےکردیں](https://urdunews.com.pk/archives/1740): وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، اسلامیہ یونیورسٹی فلڈ ریلیف سیل اور پیلیکن آرگنائزیشن کے تعاون بہاول پور کے نواحی علاقہ ماڑی قاسم شاہ میں 5 بے گھر سیلاب متاثرہ خاندانوں میں گھروں کی چابیاں متاثرین سیلاب کے حوالے کیں۔اسلامیہ یونیورسٹی فلڈ ریلیف سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پاکستان اوورسیز فورم کے حسن محمود سپرا، میاں وقار اکمل، محمد آفتاب گوندل، تصور عزیز بھاگت، پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے رانا عامر شہزاد، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد، رضاکار ملازمین، طلبہ اور متاثرہ […] - [پاکستان ریلوے کا 100 ارب روپے کی لاگت سے 18 برانچ لائنوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ](https://urdunews.com.pk/archives/1728): لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے مسافروں کے محفوظ اور قابل اعتماد سفر کو یقینی بنانے،بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط کرنے اور شہری ریل ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں 18 برانچ لائنوں کی بحالی و اپ گریڈیشن پر تقریبا 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ریلوے 2,479 کلومیٹر طویل19 برانچ لائنوں کی اپ گریڈیشن پر 98.58 ارب روپے خرچ کرے گا،جن میں پنجاب میں44.411 ارب روپے،سندھ میں 35.955 ارب روپے اور خیبرپختونخوا میں 17.217 ارب روپے شامل ہیں۔ پلان کے تحت پنجاب میں آٹھ برانچ لائنوں […] - [زیتون کے شعبے کو منظم کرنے کیلئے حکومت کا ’’اولیو آئل کونسل‘‘قائم کرنے کا فیصلہ](https://urdunews.com.pk/archives/1725): اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):حکومت نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی زیتون کی صنعت کو منظم کرنے، برآمدات کو مستحکم کرنے اور خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لئے مجوزہ نیشنل اولیو پالیسی کے تحت ایک باقاعدہ اولیو آئل کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ کونسل ہم آہنگی، تصدیق، برانڈنگ اور زیتون کے تیل اور اس کی مصنوعات کے معیار کی نگرانی کے لئے مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔ یہ نیشنل اولیو پالیسی اور ایکشن پلان کے نفاذ کی نگرانی بھی کرے گی۔ نئی پالیسی […] - [بہاولپور میں بزرگ والدہ پر تشدد کرنیوالے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا](https://urdunews.com.pk/archives/1722): بہاول پور پولیس نے بوڑھی والدہ پر تشدد کرنے کے الزام میں بیٹے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ عباس نگر کی حدود بستی جھبیل میں پیش آیا جہاں جعفر نامی شخص نے اپنی بزرگ والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اورپولیس تھانہ عباس نگر نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا شکار بزرگ والدہ کو مکمل قانونی، طبی اور حفاظتی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈی […] - [بلوچستان میں جھینگا فارمنگ منصوبہ ایک ہزار روزگار کے مواقع پیدا کرے گا](https://urdunews.com.pk/archives/1719): کوئٹہ۔5نومبر (اے پی پی):بلوچستان میں شروع کیا گیا جھینگا فارمنگ کا تاریخی منصوبہ تقریباً ایک ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور پاکستان کے آبی حیاتیات کے شعبے میں نئی اقتصادی راہیں کھولے گا۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قِیِم لاشاری نے ’’ویلتھ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ساحلی پٹی کے ساتھ جدید جھینگا فارمنگ اور پراسیسنگ زون قائم کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ساحلی علاقوں کے معاشی حالات کو بہتر بنائے […] - [بہاولپور ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 26 لاکھ 83 ہزار ایکڑ مقرر](https://urdunews.com.pk/archives/1714): کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر کمیٹی کا اہم اجلاس میں بہاول پور ڈویژن کے اضلاع بہاول پور،بہاولنگر اور رحیم یارخان میں گندم اگاؤ مہم کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل ایگریکلچر کمیٹی اجلاس میں کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے دوران ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے اور محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کھیتوں میں جا کر کسانوں کی رہنمائی کو یقینی بنائیں اور گندم کی بہتر پیداوار کے لیے پانی کی بلا تعطل فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے […] - [بینکوں کی جانب سے مالی سال 2024-25 میں زرعی قرضوں کی مد میں 2.58 ٹریلین روپے کی تقسیم](https://urdunews.com.pk/archives/1709): اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان کے بینکنگ شعبے نے مالی سال 2024-25 کے دوران زرعی قرضوں کی مد میں 2.58 ٹریلین روپے جاری کیے جو سالانہ ہدف سے تجاوز کرتے ہیں۔ اس پیش رفت کا مقصد چھوٹے کسانوں کو مالیاتی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنا اور دیہی معیشت میں مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے، یہ اقدامات سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی نئی پالیسیوں کے تحت کئے گئے۔ایس بی پی کے زرعی قرضہ جات و مالی شمولیت کے شعبہ کی دستاویزات کے مطابق 2.58 ٹریلین روپے کی تقسیم سالانہ منصوبے کا 100.2 فیصد ہے جو ملک بھر […] - [محکمہ صحت بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤاور میڈیا کے کردار کے حوالے سے بہاولپور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد](https://urdunews.com.pk/archives/1704): بہاولپور: ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی سید ذیشان عارف نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی فکری سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ چھوٹا اور صحت مند خاندان ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ وہ یہاں بہاولپور پریس کلب (رجسٹرڈ) میںمیڈیا معاشرے کی فکری سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہےصحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ذیشان عارف نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد خاندان کو کم کرنا نہیں بلکہ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویوں […] - [پاکستان ریلویز نے تین برسوں میں کارگو آپریشنز سے 3.95 ارب روپے کمائے](https://urdunews.com.pk/archives/1700): لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے مالی سال 2021-22 سے 2023-24 کے دوران اپنے زیرانتظام اور آئوٹ سورس کیے گئے کارگو وینز کے ذریعے مجموعی طور پر 3.95 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں 836.247 ملین روپے، 2022-23 میں 1184.213 ملین روپے اور 2023-24 میں 1939.215 ملین روپے جمع ہوئے۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئوٹ سورس کیے گئے لگیج اور بریک وینز سے ہونے والی آمدن، محکمے کے زیرانتظام چلنے والی ٹرینوں سے حاصل ہونے والی آمدن کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ رہی۔گزشتہ تین برسوں میں، […] - [حکومت پنجاب کی ہدایت پربہاولپور میں ریونیو عوامی خدمت سروس کیمپ کا انعقاد](https://urdunews.com.pk/archives/1694): حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے کیمپ میں آنے والے شہریوں کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ریونیو عوامی خدمت سروس کے دوران ضلع بھر کی تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے معاملات جن میں ریکارڈ کی درستگی، فردِ ملکیت کا اجرا، انتقالات کا اندراج، رجسٹری سے متعلق امور، انکم سرٹیفکیٹ، ریکارڈ معائنہ، ڈومیسائل کے اجرا اور محکمہ مال سے متعلق دیگر […] - [چین کی جانب سے پنجاب کے معاشی و تکنیکی تعاون منصوبے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم جاری](https://urdunews.com.pk/archives/1677): اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):چین نے صوبہ پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کی جاری کردہ غیر ملکی اقتصادی معاونت کی رپورٹ جو’’ ویلتھ پاکستان ‘‘کو موصول ہوئی کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے تکنیکی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔یہ تازہ ادائیگی بیجنگ کے پاکستان میں صوبائی ترقی اور ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کےپروگراموں میں مسلسل مالی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ […] - [پاکستان میں مرچ کی فصل کے زیرِ کاشت رقبے اور مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ](https://urdunews.com.pk/archives/1674) - [ریلوے نے سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی پر 1.18 ارب روپے خرچ کئے](https://urdunews.com.pk/archives/1671): اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے (پی آر) نے حالیہ ملک گیر سیلابوں کے باعث متاثر ہونے والے ریلوے ڈھانچے کی مرمت اور بحالی پر ایک ارب 18 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے ہیں۔’’ویلتھ پاکستان‘‘ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں واقع وہ ریلوے پٹڑیاں جو سیلاب زدہ علاقوں کے قریب تھیں، شدید متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں ضروری مرمتی کاموں پر مجموعی طور پر 1.18 ارب روپے کی لاگت آئی۔ تفصیلی اخراجات کے مطابق، ٹھٹھہ میلہ-چنڈ ریلوے سٹیشن، عبدالحکیم-درکانا ریلوے سٹیشن اور قلعہ صوبا سنگھ-پسرور ریلوے سٹیشن کی بحالی پر 18 کروڑ روپے […] - [پاکستان میں گنے کی پیداوار میں اضافہ، زیرِ کاشت رقبہ 12 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا](https://urdunews.com.pk/archives/1668): اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں مالی سال 2025-26 کے دوران گنے کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ زیرِ کاشت رقبے کی بدولت ممکن ہوا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق، جو “ویلتھ پاکستان” کو موصول ہوئیں، 2025-26 میں گنے کا زیرِ کاشت رقبہ بڑھ کر 12 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے 11 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر گنے کی پیداوار کا ابتدائی تخمینہ 8 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار ٹن لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی 8 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار ٹن […] - [پنجاب سیڈ کارپوریشن کسانوں کو 4 لاکھ18 ہزار تصدیق شدہ گندم بیجوں کے تھیلے فراہم کرے گی](https://urdunews.com.pk/archives/1664): لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):پنجاب سیڈ کارپوریشن (پی ایس سی) آئندہ بوائی کے موسم میں صوبے بھر کے کسانوں کو 4 لاکھ 18 ہزار تصدیق شدہ گندم کے بیجوں کے تھیلے فراہم کرے گی۔پی ایس سی کے ڈائریکٹر شاہد قادر نے ’’ویلتھ پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ 10 سے زائد ترقی یافتہ اقسام کے بیج فراہم کرے گا تاکہ کسانوں کو اعلی معیار، بیماریوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے والے بیج دستیاب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی سہولت کے لیے بیج کے ایک تھیلے […] - [وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا’’نیشنل کاٹن پلان 2025‘‘ کو حتمی شکل دینے کے عمل کا آغاز](https://urdunews.com.pk/archives/1644): اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے ’’نیشنل کاٹن پلان 2025‘‘ کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، معیار میں بہتری اور پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ’’نیشنل کاٹن پلان 2025‘‘ کا مقصد جدید بیجوں کی اقسام، بہتر زرعی طریقہ کار اور سائنسی اصولوں پر مبنی کاشت کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور درآمدی انحصار میں کمی لانا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت […] - [وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا "پاکستان کلائمیٹ چینج فنڈ” کے قیام کے لئے ایک ارب روپے گرانٹ کا مطالبہ](https://urdunews.com.pk/archives/1641): اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں “پاکستان کلائمیٹ چینج فنڈ” کے قیام کے لئے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کے بیج فنڈ کی درخواست دی ہے، یہ فنڈ ماحولیاتی تغیر سے مطابقت اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے قومی منصوبوں کی مالی معاونت کے مقصد سے قائم کیا جا رہا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق یہ فنڈ پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2017 کی شق 12 کے تحت قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد موسمیاتی مزاحمت، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے مالی وسائل اکٹھے کرنا ہے۔ فنڈ […] - [پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لئے آئی ایف سی کی 18 لاکھ ڈالر کی گرانٹ](https://urdunews.com.pk/archives/1638): اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی ) نے پاکستان میں برقی گاڑیوں (الیکٹرک وہیکلز) کی مقامی پیداوار میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے 18 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی ہے، یہ اقدام وزارتِ صنعت و پیداوار کی زیرِ نگرانی ایک جامع پالیسی کی تیاری کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں الیکٹرک وہیکل کے استعمال کو تیز کرنا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ستمبر 2024 میں وفاقی وزیر صنعت کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے الیکٹرک […] - [حکومت کا سونے اور قیمتی پتھروں کی تجارت کے درآمد و برآمد کے قواعد وضوابط کو بحال کرنے کا فیصلہ](https://urdunews.com.pk/archives/1634): اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے سونے، چاندی، پلاٹینم اور قیمتی پتھروں کی تجارت کے لیے جاری کردہ ایس آر او 760(1)/2013 ’’امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف پریشیئس میٹلز، جیولری اینڈ جیم سٹونز آرڈر 2013‘‘ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کی جیولری اور قیمتی پتھروں کی صنعت کو دوبارہ فعال بنانا، برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور شعبے میں غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کرنا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہدایت کی تھی کہ ایس آر او 760(1)/2013 کی بحالی کے حوالے سے ایک سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی […] - [ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت کے لئے ہائیڈروکاربن لیبارٹری تافتان منتقل](https://urdunews.com.pk/archives/1630): اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کی لیبارٹری کو تافتان منتقل کر دیا ہے جس سے ایران کے ساتھ سرحد پر ہائیڈروکاربن اور متعلقہ مصنوعات کے موقع پر ہی ٹیسٹ ممکن ہو گئے ہیں۔یہ فیصلہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سہولت کے فریم ورک میں ایک اہم پیشرفت ہے جس کا مقصد ایندھن اور توانائی سے متعلق سامان کی کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنا اور معیار کی تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اقدام سامان کی کلیئرنس میں تاخیر کو کم کرے […] - [بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار - ہیمل فارماسوٹیکل اور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مشترکہ اقدام](https://urdunews.com.pk/archives/1627): لاہور, پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں ہیمل فارماسوٹیکل کے تعاون سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں خواتین ٹرینیز اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-I ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص زندگی بچانے کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے ادارے کے عملے، خصوصاً خواتین کے لیے فری اسکریننگ اور ریگولر میڈیکل چیک اپ کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ […] - [عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد کام مکمل](https://urdunews.com.pk/archives/1623): اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ستمبر کے اختتام تک منصوبے کی فزیکل پیشرفت 87.5 فیصد اور مالی پیشرفت 87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ عوامی شعبہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا ایک اہم حصہ ہے جس پر کام ایم/ایس نیٹراکون اور ایم ایم پی۔بِدر (جے وی) کے اشتراک سے جاری ہے۔ منصوبے کی منظور شدہ پی سی ون لاگت 4,140.33 ملین روپے جبکہ معاہدہ […] - [پاکستان، چین کے اشتراک سے "نیشنل کاربن ٹریڈنگ فریم ورک” تشکیل دینے کا عمل شروع](https://urdunews.com.pk/archives/1620): اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے بین الاقوامی تنظیموں، ترقیاتی شراکت داروں اور نجی شعبے کے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نیشنل کاربن ٹریڈنگ فریم ورک تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے جس سے نہ صرف ملک کے ماحولیاتی نظم و نسق کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ ماحولیاتی اقدامات سے مالی فوائد بھی حاصل کئے جائیں گے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے کلائمیٹ اینالسٹ محمد سلیم شیخ نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے میں چین ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر شامل ہے جو کاربن مارکیٹ میکنزمز […] - [رواں مالی سال کے دوران3 لاکھ مویشیوں کی افزائش کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں گے،پنجاب لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ](https://urdunews.com.pk/archives/1617): لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):پنجاب لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مویشیوں کے قرضہ اسکیم کے تحت کسانوں میں37 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کر دیئے۔ یہ اقدام دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور مویشی پال کسانوں کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔پنجاب لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خان نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو میں بتایا کہ مالی سال2025-26 کے دوران دیہی پنجاب میں3 لاکھ مویشیوں کی افزائش کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کسانوں کے لیے لائیوسٹاک کارڈز جاری کر رہا […] - [دھابیجی گرڈ سٹیشن منصوبہ آخری مراحل میں، دسمبر 2025 تک فعال ہونے کا امکان](https://urdunews.com.pk/archives/1614): اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مالی معاونت سے جاری دھابیجی گرڈ سٹیشن منصوبہ تقریباً 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ دسمبر 2025 تک فعال ہو جائے گا جس سے سندھ کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں نمایاں بہتری آئے گی۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، ستمبر 2025 تک 220/132 کلو وولٹ جی آئی ایس دھابیجی گرڈ سٹیشن منصوبے کی جسمانی پیش رفت 79.77 فیصد جبکہ مالی پیش رفت 87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےجو منصوبے کی مستحکم پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔6.17 ارب روپے لاگت […] - [نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کی بدولت صنعتوں میں 4 سال میں 11.18 ارب روپے کی اضافی پیداوار](https://urdunews.com.pk/archives/1611): اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت کام کرنے والی نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او ) نے 4 سال کے دوران 37 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹ کے ذریعے ملکی صنعتوں کو مجموعی طور پر 11.18 ارب روپے کی پیداواری ویلیو ایڈیشن حاصل کرنے میں مدد دی۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق این پی او نے 2020 سے 2025 کے درمیان مختلف صنعتی و خدماتی شعبوں میں 396 توانائی و وسائل کے آڈٹ کئے جن میں ٹیکسٹائل، آٹو پارٹس، چمڑا سازی، سرجیکل آلات اور سپورٹس مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ اس دوران ادارے نے […] - [پاکستان بھر میں 135 کانوں میں جدید مشینی مائننگ کا آغاز](https://urdunews.com.pk/archives/1606): اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ماربل اور گرینائٹ صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی قومی مہم کے تحت ملک بھر میں 135 کانوں نے مکینائزڈ مائننگ (مشینی کان کنی) کے طریقے اپنا لیے ہیں جس سے ضائع ہونے والے خام مال میں نمایاں کمی اور پیداوار کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق جدید کان کنی کے طریقوں کے نفاذ سے ضائع ہونے والا مواد تقریباً 85 فیصد سے گھٹ کر 45 فیصد رہ گیا ہے، جبکہ سرکاری و نجی شعبے کی مشترکہ سرمایہ کاری کا حجم 1.16 ارب روپے تک […] - [بلوچستان میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے مستونگ میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن لگانے کا فیصلہ](https://urdunews.com.pk/archives/1603): اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں بجلی کی ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے اور بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے مستونگ میں نیا 220 کلو وولٹ (کے وی) گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) نے گرڈ اسٹیشن کے لیے مستونگ شہر سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع موزہ چکول کالوزئی کا مقام فائنل کر لیا ہے۔ یہ مقام تفصیلی تکنیکی سروے، زمین کے معائنے اور مختلف سرکاری محکموں سے مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ نیا گرڈ اسٹیشن […] - [پنجاب حکومت صنعتی اسٹیٹس کی اپ گریڈیشن پر 30 ارب خرچ کرے گی](https://urdunews.com.pk/archives/1600): لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت رواں مالی سال میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں بنیادی اور کمی شدہ سہولیات کی فراہمی کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (PIEDMC) کو اس منصوبے کے بڑے حصے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس میں نئی صنعتی زونز کی تعمیر، موجودہ اسٹیٹس کی توسیع اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔پائیڈمک کے چیئرمین میجر (ر) جاوید اقبال نے ویلتھ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے […] - [وزیراعظم کے بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت پانچ برس میں 23.4 لاکھ بلاسود قرضے جاری، 57 فیصد خواتین کو فراہم کئے گئے](https://urdunews.com.pk/archives/1597): اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت گزشتہ پانچ برسوں میں 20 لاکھ سے زائد قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 57 فیصد خواتین کو دیئے گئے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے مجموعی طور پر 23.4 لاکھ بلاسود قرضے تقسیم کئے جس سے 74.6 فیصد مستفیدین کی معاشی حالت میں بہتری آئی۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ پروگرام کے 97.4 فیصد مستفیدین نے اپنے قرضے باقاعدگی سے واپس کئے جو مالی نظم و ضبط اور پروگرام کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ اعداد […] - [سوپاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں رجسٹر](https://urdunews.com.pk/archives/1594): اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے سعودی عرب میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے 100 سے زائد پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کو مملکت میں باقاعدہ طور پر رجسٹر کرا لیا ہے، یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، جدت، اور ویلیو ایڈڈ کاروباری تعاون پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی کاروباری نیٹ ورکس میں شامل ہو چکی ہیں تاکہ فِن ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں […] ## Pages - [Contact Us](https://urdunews.com.pk/contact-us): Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum. [comment]: # (Generated by Hostinger Tools Plugin)