پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام
یومِ استحصالِ کشمیر بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے درد، ثابت قدمی اور ناقابلِ تسخیر عزم کی جانب توجہ مبذول کرتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
بھارت کے ہاتھوں مسلسل ظلم و بربریت کا سامنا کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حقِ خودارادیت کیلیئے ڈٹ کر کھڑے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
5 اگست کا بھارتی اقدام بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں پر ایک سنگین حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری
کوئی یکطرفہ اقدام نہ تاریخ کو مٹا سکتا ہے اور نہ کسی قوم کی آواز کو خاموش کر سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
نہ ہی کوئی یکطرفہ اقدام کشمیریوں کی انصاف، وقار اور آزادی کی لازوال خواہش کو دبا سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام، جموں و کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہوا ہے: بلاول بھٹو زرداری
تنازعہ کشمیر کا حل صرف کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل سے ہی جڑا ہوا ہے: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل عزم کے ساتھ حمایت کرتی رہے گی: بلاول بھٹو زرداری
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے: بلاول بھٹو زرداری
دنیا بھر میں مقیم پاکستانی یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور عزم اور اپنے کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ منائیں: بلاول بھٹو زرداری کی اپیل
آئیے اپنی مشترکہ آواز سے دنیا کو یاد دلائیں کہ کسی قوم کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جائے تو انسانیت کا ضمیر خاموش نہیں رہ سکتا: بلاول بھٹو زرداری
کشمیری عوام کی قربانیاں اس وقت تک آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا: بلاول بھٹو زرداری

