چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقاد
مستحق خواتین کے مسائل براہِ راست سنے گئے
لائیو ای۔کچہری میں موصول ہونے والی تمام شکایات فوری حل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بی آئی ایس پی کی شفاف کارکردگی پر مکمل اعتماد حاصل ہے
سینٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی بلاامتیاز مستحق خاندانوں کی خدمت کر رہا ہے، ادارے کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے
سینٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ناقابلِ قبول، قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے
سینٹر روبینہ خالد
عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی نے مستحق خاندانوں کے ساتھ مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں
سینٹر روبینہ خالد
نئے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت مستحق خواتین کسی بھی شہر میں کسی بھی پارٹنر بینک کے مجاز ایجنٹ سے رقم وصول کر سکیں گی
سینٹر روبینہ خالد
مستحق خواتین فوری طور پر اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت بینظیر سم حاصل کریں
سینٹر روبینہ خالد
رقم کی منتقلی اور وصولی پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس سے ادائیگی کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں گی
سینٹر روبینہ خالد
رقم میں کٹوتی کی صورت میں فوری شکایت درج کرائیں، کسی بھی ایجنٹ کے حوالے اپنا موبائل فون ہرگز نہ کریں
سینٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی کی تمام خدمات اور وظائف مکمل طور پر مفت ہیں، رہنمائی اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن 0800-26477 یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں

