ہری پوریونیورسٹی آف ہری پور میں آن لائن ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اجرا سسٹم کا آغاز

ہری پوریونیورسٹی آف ہری پور میں آن لائن ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اجرا سسٹم کا آغاز
ہری پوریونیورسٹی آف ہری پور میں آن لائن ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اجرا سسٹم کا آغاز

یونیورسٹی آف ہری پور نے ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کے فروغ کے لیے آن لائن ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اجرا سسٹم کا افتتاح کر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے جدید نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آٹومیشن سے طلبہ کو شفاف،محفوظ اور تیز رفتار تعلیمی خدمات میسر آئیں گی۔

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام،اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی،وائس چانسلر نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر امتحانی سیکشن اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی سروسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی و انتظامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Post