میجر طفیل شہید نشان حیدر کی 68 ویں برسی، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی آج 68 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
افواج پاکستان، فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ائیرچیف کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کےخلاف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیرمعمولی بہادری اور عزم کامظاہرہ کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود ناقابلِ تسخیرحوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا اور مشن کی تکمیل کو کامیابی سے یقینی بنایا۔
میجر طفیل کی بے مثال بہادری، عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں ملک کےاعلیٰ ترین فوجی اعزازنشانِ حیدرسےنوازا گیا ہے۔
میجر طفیل شہید کی جرأت، حب الوطنی، لازوال قربانی کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی رہےگی اور ان کی جرأت، حب الوطنی، لازوال قربانی وطن کے تمام محافظوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
