واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
اعدادوشمار کے مطابق اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 3 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔ رپورٹ کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 19 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 92 ہزار 100 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 23 ہزار 600 کیوسک،
گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 69 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 42 ہزار 500 کیوسک جبکہ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 61 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1549 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔ اتوار کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.523 ملین ایکڑفٹ ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1205.95 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.621 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
