معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز،ڈیف ایونٹس کے نتائج کا اعلان
ایونٹ کےافتتاحی تقریب کی صدارت فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد شاہد اسلام مہمانِ خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی 8 مختلف کیٹگریز (مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچیور، ڈیف مینز، ڈیف لیڈیز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول) حصہ لے رہے ہیں۔صدر پی ٹی بی ایف اعجاز الرحمن نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی اور اعلان کیا کہ معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ چیمپئن شپ ہر سال منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔افتتاحی روزڈیف ایونٹس کے فائنل مقابلے مکمل ہوئے جن میں ڈیف مینز سنگلز مقابلوں میںپہلی پوزیشن، قاسم اسد (149 پوائنٹس)،دوسری پوزیشن عمر فاروق (130 پوائنٹس) جبکہتیسری پوزیشن واجد علی (113 پوائنٹس حاصل کی ۔ڈیف ویمنز سنگلز میں پہلی پوزیشن اسماء (115 پوائنٹس)دوسری پوزیشن زویا (102 پوائنٹس اورتیسری پوزیشن عنبرین زہرہ (79 پوائنٹس)کے ساتھ حاصل کی جبکہ چوتھی پوزیشن سمیرہ (76 پوائنٹس) میں کامیاب ہوئی۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
