نیتن یاہو نے ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ پیس بورڈ کے امن منصوبے کو ماننے سے انکار کردیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پیس بورڈ کے 15 نکاتی دستاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک کسی قسم کا انخلاء نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح نہ کردیا جائے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امریکی حکام کی جانب سے دی گئی کچھ تجاویز قابل قبول ہیں جبکہ کچھ تجاویز سے ناقابل قبول ہیں۔ واضح رہے صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے 15 نکاتی امن منصوبہ دیا تھا جس کے بارے میں ان کہنا تھا یہ منصوبہ خطے کو جنگ بندی کی کیفیت سے نکال کر معاشی بہتری کی جانب منتقل کرسکے گا۔
