چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ماں، نومولود اور بچوں کی صحت سے متعلق سماجی و رویوں میں تبدیلی کے ابلاغی مہم کے آغاز کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب۔
صحت مند مائیں، صحت مند بچے ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
ماؤں اور بچوں کی صحت قومی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی
ماں، بچوں کی صحت پر توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ
صحت مند مائیں اور بچے مضبوط خاندانوں، اور مضبوط و پائیدار پاکستان کی بنیاد ہیں۔چیئرمین سینیٹ
پاکستان نے بچوں اور ماؤں کی صحت کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان میں شیر خوار بچوں کی شرحِ اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
زچگی کے دوران شرح اموات کو بھی کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ
ماؤں اور نومولود بچوں کو بروقت، معیاری اور قابلِ استطاعت طبی سہولیات کی فراہمی میں اب بھی چیلنجز درپیش ہیں۔چیئرمین سینیٹ
حمل کے دوران بروقت طبی معائنہ، ماہر و تربیت یافتہ عملے کی موجودگی میں زچگی اور نومولود کی ضروری نگہداشت، زندگی بچانے والے اقدامات ہیں۔ چیئرمین سینیٹ
بر وقت معلومات کی فراہمی سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
عوامی آگاہی کے ساتھ معیاری طبی سہولیات، تربیت یافتہ طبی عملہ اور مؤثر ریفرل نظام یقینی بنانا ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ
بینظیر نشوونما پروگرام جیسے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔چیئرمین سینیٹ
زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق پالیسی سازی، قانون سازی اور مؤثر نگرانی مضبوط بنانا ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ
دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین اور بچوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔چیئرمین سینیٹ
غربت، بے گھر ہونے اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے متاثرہ افراد کی ضروریات پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
یونیسیف پاکستان کی مسلسل شراکت داری اور تکنیکی معاونت قابلِ ستائش ہے۔چیئرمین سینیٹ
ماؤں کی حفاظت اور بچوں کو صحت مند زندگی کی مضبوط بنیاد فراہم کرنا پاکستان کے صحت، طاقت اور روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ
