پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
فریال تالپور کا کشمیری عوام کی ثابت قدمی، جرأت اور لازوال قربانیوں کو سلام
5 اگست 2019ع تاریخِ عالم کا ایک سیاہ دن ہے: فریال تالپور
اس دن بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کیا: فریال تالپور
بھارت نے 5 اگست کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر حملہ کیا تھا: فریال تالپور
گذشتہ سال معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے: فریال تالپور
5 اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک دردناک باب ضرور ہے، لیکن یہ دن نہ تو کشمیری عوام کی شناخت مٹا سکتا ہے: فریال تالپور
5 اگست کشمیریوں کے حوصلے کو شکست دے سکتا ہے نہ ہی ان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کو ختم: فریال تالپور
پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلۂ کشمیر کو پاکستان کی قومی پالیسی کا بنیادی ستون بنایا: فریال تالپور
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جرأت اور عزم کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا: فریال تالپور
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کی آواز مؤثر انداز میں بلند کر رہے ہیں: فریال تالپور
صدرِ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں: فریال تالپور
صدرِ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: فریال تالپور
بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی متنازعہ حیثیت ایک ناقابل تردید حقیقت ہے: فریال تالپور
کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی: فریال تالپور
وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیر یوں کی جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت سے آزادی ملے گی: فریال تالپور

