ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 2 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,688 روپے اضافے کے بعد 375,459 روپے سے بڑھ کر 385,147 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,183 روپے سے بڑھ کر 353,064 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے اضافے کے بعد 6,659 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 5,709 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,155 ڈالر سے بڑھ کر 4,268 ڈالر ہو گئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,300 روپے اضافہ ریکارڈ

