وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور سیاسی و پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور سیاسی و پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات،

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور سیاسی و پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چینی سفیر نے وزیراعظم کو چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کے خط پر اظہار تشکر کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے ساتھ ’آل ویدر سٹریٹیجک شراکت داری‘ کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عوامی سطح پر رابطوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Post