جمعرات. نومبر 21st, 2024

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پر وقار تقریب

By adnan مارچ23,2024
پاکستانی طلباء کے ایک گروپ نے جوش اور جذبے سے ملی نغمہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی ملی۔ انہوں نے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خوشحال ملک اور آزادی کی قدر پر زور دیتے ہوئے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو کئی دہائیوں سے قابض افواج کی جارحیت اور تشدد کا شکار ہیں۔

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہفتہ کو یہاں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔

سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا افتتاح پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی جانب سے پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے قومی دن کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستانی طلباء کے ایک گروپ نے جوش اور جذبے سے ملی نغمہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی ملی۔ انہوں نے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خوشحال ملک اور آزادی کی قدر پر زور دیتے ہوئے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو کئی دہائیوں سے قابض افواج کی جارحیت اور تشدد کا شکار ہیں۔

By adnan

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے