کچامیں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف مشترکہ آپریشن،پولیس نےکچارجوانی کوگھیرلیا،آرپی او غازی صلاح الدین نےآپریشن کاجائزہ لیا

کچامیں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف مشترکہ آپریشن،پولیس نےکچارجوانی کوگھیرلیا،آرپی او غازی صلاح الدین نےآپریشن کاجائزہ لیا

ماچھکہ،کچارجوانی اوررونتی کے کچے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے،ڈی پی اورحیم یارخان عرفان علی نےبریفنگ دی

 بہاولپور : پنجاب اور سندھ پولیس کی جانب سے ماچھکہ، کچا رجوانی اور رونتی کے کچے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس نے کچا رجوانی کے علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے۔

آپریشن میں 1,700 سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ نگرانی اور مؤثر کارروائی کے لیے 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف موبائل اور 3 اے پی سیز استعمال کی جا رہی ہیں۔

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کچا پولیس کیمپس کا دورہ کیا اور کچے کے علاقوں میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی نے بریفنگ دی کہ رحیم یار خان، گھوٹکی اور راجن پور کی پولیس مکمل طور پر متحرک ہے اور مشترکہ آپریشن میں باہمی تعاون کر رہی ہے۔

آر پی او بہاولپور نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کچے کے علاقوں میں حکومت کی رِٹ قائم ہونے تک جاری رہے گا۔ آر پی او نے واضح کیا کہ وہ ملزمان جو سرنڈر کر کے جرائم کی دنیا چھوڑ دیں گے، ان کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا جائے گا، تاہم ڈاکوؤں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے