گلگت بلتستان میں قیمتی معدنیات کی تلاش کے لیے 95 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔2 جون (اے بی سی):حکومت گلگت بلتستان میں قیمتی دھاتوں اور اہم معدنیات کی تلاش، افزودگی اور استخراج کے لئے 94 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا ایک منصوبہ شروع کرے گی۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق دو سالہ (2026ء تا 2028ء) منصوبے پر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کونسل برائے سائنسی و صنعتی تحقیق (پی سی ایس آئی آر) عملدرآمد کرے گی جبکہ اس کی تمام سرگرمیاں پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز، سکردو میں انجام دی جائیں گی۔

اس منصوبے کا محور معدنی وسائل کی نشاندہی، ارضیاتی مطالعات، استخراج اور پراسیسنگ کی جدید تکنیکوں کی ترقی، اور نایاب ارضی معدنیات سے متعلق توانائی ذخیرہ کرنے والے مواد میں جدت لانا ہے۔توقع ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں نئی راہیں کھولنے اور درآمدی مواد پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دستاویز کے مطابق اہم معدنیات کی شناخت اور پراسیسنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی جن میں آئی سی پی-ایم ایس تجزیاتی نظام، افزودگی کے پلانٹس اور گرائنڈنگ ملز شامل ہیں۔اس منصوبے سے متعدد معاشی اور صنعتی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے جن میں مقامی صلاحیتوں کا فروغ، قدر میں اضافہ، معدنی تلاش کی استعداد میں بہتری اور درآمدی متبادل کی حوصلہ افزائی شامل ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے