جمعہ. اکتوبر 11th, 2024

کیسپرسکی کی جانب سے ”ورک فرام ہوم“ کے حوالے سے سائبر سکیورٹی گائیڈلائنز جاری کر دی گئیں

By News Desk ستمبر12,2024 #ISLAMABAD #RAWALPINDI
کیسپرسکی کی جانب سے ”ورک فرام ہوم“ کے حوالے سے سائبر سکیورٹی گائیڈلائنز جاری کر دی گئیں

اسلام آباد: مختلف پیشوں سے جڑے افراد کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر دفتر کا کام کرنا ایک نئی حقیقت بن گیا ہے۔ سرکاری یا پرائیویٹ ملازمین، ڈیزائنرز سے لے کر اکاؤنٹنٹ تک، اکثر افراد حساس معلومات پر کام کرتے ہیں، جو دفتر کے ماحول سے باہر کام کرتے وقت ضائع ہو سکتی ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیسپرسکی کے ماہرین نے سائبر سیکیورٹی کے کلیدی رہنما اصول وضع کیے ہیں جو ڈیٹا سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کو کہیں سے بھی دفتری کام کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

کووڈ کے دور کے بعد سے، گھر بیٹھے دفتری کام کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ادارے بفر اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق، ملازمین کی اکثریت (98%) کم از کم جزوی طور پر گھر سے دفتری امور سر انجام دینے کے کام کے حق میں ہے۔

ریموٹ ورکرز کام سے متعلقہ ڈیوائسز کو ذاتی سے الگ کرکے ان کا تمام ڈیٹا محفوظ رہنے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ دفتر سے متعلق کاموں کو خصوصی طور پر ایک وقف شدہ لیپ ٹاپ پر انجام دیں او دیگر سرگرمیاں جیسے فلمیں دیکھنا، گیمز ڈاؤن لوڈ کرنا، یا ذاتی ڈیوائسز کے لیے ذاتی ای میلز چیک کرنا۔ ذاتی ڈیوائسز کو مزید تحفظ دینے کے لیے، ایک قابل اعتماد حفاظتی حل کا استعمال میلویئر کے ڈاؤن لوڈ اور نقصان دہ سائٹس تک رسائی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ذاتی میسجنگ ایپس یا ای میل اکاؤنٹس کے ذریعے کام سے متعلق بات چیت میں مشغول ہونا غیر ضروری خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ کمپنی کے منظور شدہ پلیٹ فارمز پر مکمل انحصار کرتے ہوئے یہ یقینی بناتا ہے کہ حساس معلومات محفوظ رہیں۔

کیسپرسکی صرف ادارے کی طرف سے فراہم کردہ یا منظور شدہ ایپلیکیشنز کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کی تجویز کرتا ہے۔ اگر ملازمت کی کارکردگی کے لیے اضافی ٹولز ضروری ہیں، تو بہتر ہے کہ براہ راست ادارے سے ان کی درخواست کریں۔ دفتر کے علاوہ کسی بھی جگہ سے دفتری امور سر انجام دینے والے ملازمین کے لیے، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کے استعمال سے گریز کریں۔ کسی ذاتی ڈیوائس سے جڑتے وقت، قابل اعتماد وی پی این کا استعمال ڈیٹا کو انکرپٹ کرکے اور آن لائن سرگرمیوں کو غیر مجاز رسائی سے بچا کر سیکیورٹی کو بڑھا سکتا ہے۔

کیسپرسکی اس بات پر زور دیتا ہے کہ پاس ورڈز حساس معلومات کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرتے ہیں، اس لیے ان کی رازداری کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ پاس ورڈز کو کاغذ پر محفوظ کرنا، یہاں تک کہ گھر کے محفوظ مقامات پر بھی، محفوظ عمل نہیں ہے۔
کیسپرسکی میں میٹا ریجن کے کنزیومر چینل کے سربراہ سیف اللہ جدیدی کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ ریموٹ ورکرز کا کام سیکیورٹی کے خطرات کو متعارف کرا سکتا ہے، لیکن چند سیدھی ہدایات پر عمل کرنے سے ڈیٹا کی خلاف ورزی کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ کام اور ذاتی آلات کو الگ کرنا ضروری ہے۔ یہ مشق نہ صرف حساس معلومات کو ممکنہ خطرات سے بچاتی ہے بلکہ ملازمین کی طرف سے حادثاتی طور پر ڈیٹا لیک کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے۔ اگرچہ کام سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے کارپوریٹ سیکیورٹی سسٹمز کا استعمال کرنا مناسب ہے، لیکن مضبوط اور قابل اعتماد حل کے ساتھ ذاتی ڈیوائسز کی سیکیورٹی کو بڑھانا بھی ضروری ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے