نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا خیبرپختونخوا میں 10دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں پر فخر ہے ، شیری رحمان
دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم اور سکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں،شیری رحمان
پاکستان کے دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی، شیری رحمان

