وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 36ویں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 30 سال بعد کچہ کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرم کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات کا ثبوت ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن پنجاب کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 36 واں اجلاس

