وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان والی بال ٹیم کو سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان والی بال ٹیم کو سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔وزیراعظم نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل کے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Related Post