ظفروال میں سیلابی صورتحال سنگین، نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب
ظفروال میں سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی، نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت 6 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 35 ہزار کیوسک ہے، تاہم پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔نالہ ڈیک میں پانی کی بڑھتی سطح کے باعث قریبی علاقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نالہ ڈیک کے قریب جانے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور پانی کی سطح میں اضافے کی صورت میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
