شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی، تاہم قلعہ ستار شاہ اور مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی۔حکام کے مطابق 14 اگست سے شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلائی جائے گی۔شالیمار ایکسپریس کو نئے روٹ پر 5 اسٹاپس بھی دیے گئے ہیں، جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔
