پریس ریلیز۔۔۔۔دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔
پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔
انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے گی، جس میں ٹو وہیلرز اگلے سال کے آخر تک سفر کے لیے اپنی کم قیمت اور سہولت کے باعث سب سے نمایاں ہوں گی۔
یادی،پاکستانی ای وی مارکیٹ میں ٹو وہیلرز کی اس بڑھتی ہوئی مانگ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہے،اور اعلیٰ لیکن سستی الیکٹرک ا سکوٹر متعارف کروا کر اور 2025 کے آخر تک الیکٹرک موبلٹی سلوشنز میں 20فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ یادی ملک میں پائیدار نقل و حمل کی جانب منتقلی کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس حوالے سے یادی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلمان نے کہا کہ ”یادی کی پاکستان میں موجودگی اور مسلسل ترقی اس کی برقی نقل و حرکت کی بے پناہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔”ہم جدید پروڈکٹس متعارف کر کے اپنے وسیع ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کررہے ہیں بلکہ ای وی کے شعبے م میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر ای وی مارکیٹ کی ترقی کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہماری 24 ماہ کی بیٹری وارنٹی اعتبار کا ایک نیا معیار قائم کرتی ہے، اور ہمیں ایک سرسبز، زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب پاکستان کے سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔“
یادی نے GT 30 کو کارکردگی، آرام اور انداز کے امتزاج کے ساتھ شہری مسافروں کی ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا ہے۔ 100واٹ موٹر کی طاقت رکھنے والی اور60V23Ah گرافین بیٹری سے لیس GT 30 غیر معمولی اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ڈیزائن میں ایک ایل ای ڈی ڈیش بورڈ اور لائٹنگ سسٹم شامل ہے، جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی پیش کرتا ہے۔
یادی GT 30 کو 1775 × 675 × 1250 ملی میٹرکے طول و عرض کے ساتھ تیار کیا گیا ہے،400ملی میٹر پیڈل اسپیس اور650ملی میٹر سیٹ کی لمبائی کے ساتھ یہ آرام دہ سواری کا تجربہ دیتی ہے۔
اس کی فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریک، ہائیڈرولک جھٹکا برداشت کرنے کی صلاحیت، اور ایلومینیم کے پہہیے حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ مزید برآں GT 30 کی دیگر خصوصات جیسے
NFC ان لاکنگ ٹیکنالوجی اور ایک کشادہ 17لٹر کی اسٹوریج بالٹی اسے روزمرہ کے مسافروں کے لیے ایک ور اسٹائل انتخاب بناتی ہے۔
تقریب کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ یادی پاکستان کی جانب سے پہلی بار 24 ماہ کی بیٹری وارنٹی متعارف کرائی گئی جو کہ مارکیٹ میں اب تک کی سب سے طویل دورانیہ کی وارنٹی ہے۔پاکستان میں فی الحال کوئی اور ای وی برانڈ کی جانب سے اتنی طویل وارنٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔یہ جرات مندانہ اقدام یادی کے اپنی مصنوعات کے معیار اور پائیداری پر اعتماد کو اجاگر کرتا ہے، جس نے انڈسٹری کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔
اس تقریب میں یادی پاکستان نے آنے والے یادیہ گلوبل ماڈلز کی ایک جھلک بھی پیش کی،جن میں GT60, C16 اور Ezeego شامل ہیں۔یہ جدید ٹو وہیلرز مستقبل قریب میں متعارف کرائی جائیں گی اور ان سے کمپنی کی پراڈکٹ لائن کو مزید وسعت ملے گی۔
عالمی سطح پر 100 ملین سے زیادہ یونٹس کی فروخت کے ساتھ یادی پہلے ہی الیکٹرک ٹو وہیلرز مارکیٹ میں ایک قابل اعتماد نام کے طور پرساکھ قائم کرچکا ہے۔ پاکستان میں اس کے آپریشنز پائیدار نقل و حرکت کے فروغ اور سرسبز مستقبل میں تعاون کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔