تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پروگرام کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد

رراولپنڈی (نیوز ڈیسک)تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پروگرام کے زیرِ اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ یہ واک راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ہولی فیملی ہسپتال میں نکالی گئی۔

آگاہی واک میں وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈائریکٹر پنجاب تھیلیسیمیا ریجنل آفس رانا محمد سعید نے ریجنل سٹاف کے ہمراہ شرکت کی۔

واک کے دوران شرکاء کو تھیلیسیمیا کی روک تھام، بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ دیگر جینیاتی امراض پریوینشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ریجنل آفس) کی جانب سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ہولی فیملی ہسپتال نرسنگ سکول کے طلباء میں تھیلیسیمیا سے متعلق معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا تاکہ عام شہریوں میں اس بیماری کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے