ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

بچوں کا ٹی وی دیکھنا ان کے پڑھنے کی صلاحیت بہتر کر سکتا ہے، تحقیق

By adnan مارچ20,2024

لندن: بچوں کا گھنٹوں تک ٹی وی دیکھنا شاید ان کی تعلیم کے لیے بہتر نہ ہو لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹی وی کے سب ٹائٹلز کھول دیے جائیں تو ایسا کرنا ان کے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کر سکتا ہے۔

برطانیہ کی  ایکسس ایجوکیشن نامی کمپنی کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر چار سے سات سال کے بچے سب ٹائٹل کے ساتھ ٹی وی پروگرام دیکھیں تو ان کے پڑھنے کی صلاحیت دُگنی ہوجاتی ہے۔جبکہ بلوئی جیسے مشہور کارٹونز میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ بھی بچوں کے پڑھنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔

دی ایکسس گروپ کی ذیلی کمپین ٹرن آن تھی سب ٹائٹل شریک بانی ہینری وارن کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت حد تک بچوں کو چالاکی سے کھانے میں سبزیاں کھلانے کے جیسا ہے۔ جس کے متعلق بچے تو غور نہیں کرتے لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ ان کے لیے اچھا کر رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق بچے اوسطاً 3 گھنٹے اور 16 منٹ ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں۔ تاہم، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر والدین ٹی وی پر سب ٹائٹل کھول دیں تو یہ وقت کا زیاں نہیں ہوگا۔

ہینری وارن کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر سب ٹائٹل کھولنے سے بچوں کو ان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا موقع ملنے کے ساتھ تحریر پڑھنے میں مہارت حاصل کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔

اس غیر متوقع فائدے کے پشت پر موجود وجہ در اصل اسکرین پر سب ٹائٹل کا آسانی کے ساتھ نظر انداز نہ ہوپانا ہے۔

By adnan

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے