ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں سخت انضباطی اقدامات اور اصلاحات کا اعلانتاریخ

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں سخت انضباطی اقدامات اور اصلاحات کا اعلان

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی بی ایف) نے اپنی صفوں میں سالمیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل، اسلام آباد میں ایک اہم جنرل کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کے صدر غلام محمد خان کو ضابطہ کی خلاف ورزیوں اور غیر مناسب رویہ کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا۔ میٹنگ میں موجود غلام محمد خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا، معذرت کی اور سینئر نائب صدر محمد یعقوب کو عبوری جانشین کے طور پر تجویز کیا۔

اس اہم فیصلے کے علاوہ ، پی بی بی ایف کونسل نے 20 ر وز کے اندر ایک کمیٹی کے قیام کی توثیق بھی کی۔ اس کمیٹی کو کراچی کے کلبوں کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاکہ آئندہ ۹۰ دنوں میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے شفاف انتخابات کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جس کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

کونسل نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں، ظفر اقبال اور زین العابدین پر انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپین شپ گریڈ بی جو کہ کوئٹہ میں کھیلی گئی کے دوران گالم گلوچ اور بد تمیزی کی بنا پر تین سال کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں، خانیوال سے تعلق رکھنے والے عثمان پراچہ پر فیڈریشن کی جھوٹی نمائندگی متعدد بےضابطگیوں اور غلط رویہ کی بنا پر پابندی عائد کی گئی اور ان کا معاملہ مزید کاروائی کے لئے ملتان ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا۔

میپکو، واپڈا کی ایک ذیلی کمپنی، کے تین کھلاڑیوں پر پنجاب سونا باسکٹ بال ٹورنامنٹ، رحیم یار خان میں ملتان ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے طور پر غیر قانونی نمائندگی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح، لیسکو، واپڈا کی ایک اور ذیلی کمپنی، کے ایک کھلاڑی پر حالیہ واپڈا انٹر یونٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران بد زبانی اور غلط رویہ کی بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کے ایک کھلاڑی، پی او ایف واہ کے دو کھلاڑیوں اور لیسکو کے ایک اور کھلاڑی پر پی بی بی ایف کی ٹرانسفر پالیسی کی متعدد خلاف ورزیوں کی بنا پر عائد کیے گئے۔ ایک اور کھلاڑی جو رینجرز سے تعلق رکھتا ہے، کو اسی طرح کی خلاف ورزیوں کی بنا پر جرمانہ اور پابندی عائد کی گئی۔

ان پانچوں کھلاڑیوں کو ایک حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جس میں ان کے ایسی خلاف ورزیاں دوبارہ نہ کرنے کے عہد کی تصدیق ہو، اور انہیں سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ مزید خلاف ورزیاں عمر بھر کی پابندی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ ان کی موجودہ پابندیاں ان جرمانوں سےمشروط ہیں، جو ان کے متعلقہ جرمانے کی ادائیگی پر اٹھائی جائیں گی۔

یہ اقدامات پی بی بی ایف کی سخت معیار نافذ کرنے اور پاکستان میں باسکٹ بال کو انصاف اور عزت کے اصولوں کے مطابق چلانے کی پختہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

پی بی بی ایف نے آنے والے جنوبی ایشیائی کھیلوں کے پیش نظر کھلاڑیوں، کوچوں، ریفریز اور سٹیٹسٹیشنز کے لئے ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ اور سرگرمیوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے