ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

ایم ڈی پی ٹی وی کی بے مثال صلاحیتوں کی بدولت پی ٹی وی سپورٹس ٹی ٹونٹی ولڈ کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس حاصل کرنے میں کامیاب۔

ایم ڈی پی ٹی وی کی بے مثال صلاحیتوں کی بدولت پی ٹی وی سپورٹس ٹی ٹونٹی ولڈ کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس حاصل کرنے میں کامیاب۔

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر کی بھر پور کوششوں اور دن رات محنت کی وجہ سے آئندہ ماہ آنے والے ٹی ٹونٹی ولڈ کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس پی ٹی وی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ٹی وی کی خدمات کو کرکٹ شائقین اور منسٹر انفارمیشن کی جانب سے سراہا گیا اور اس موقع پر شائقین کا یہ کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملیز کے ساتھ پی ٹی وی سپورٹس پر پاکستانی ٹیم کے تمام میچز دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں اور پی ٹی وی کا پروگرام “گیم آن ہے”کرکٹ کے فینز کی دلوں کی دھڑکن مانی جاتی ہے اس موقع پر جب ایم ڈی پی ٹی وی سے گفتگو ہوئی تو سید مبشرتوقیر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کرکٹ فینز ولڈکپ کے تمام میچز پی ٹی وی پر انجوائے کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس حاصل کرنا آسان کام نہیں تھا بہت سے پیچھیدہ معاملات حل کرنے کے بعد ایسا ممکن ہو پایا ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان میں کافی مقبول کھیل ہے اور لوگ ولڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے