لاہور، پاکستان:5جولائی،:2024میٹا نے چار اقساط پر مشتمل ہفتہ وار پوڈکاسٹ #CreatewithCare کی میزبانی کیلئے پاکستانی کنٹنٹ کریئٹر اور کامیڈین علی گل پیر کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔یہ پوڈ کاسٹ فیس بک کمیونٹی کے ساتھ صاف دوستانہ انداز میں بات چیت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مثبت تجربات کے لئے روابط بنانے اور سوچ سمجھ کر مواد تخلیق کرنے پر بات کی جا سکے۔
پوڈکاسٹ کی آخری قسط میٹا کی طرف سے 29جون بروز اتوار کو اواری ٹاورز کراچی میں منعقدہ Meet & Greet ایونٹ میں لائیو دکھائی گئی۔کنٹنٹ کریئٹرز امتل باویجو اور منصور قریشی نے مہمانان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور آن لائن اشتراک میں احتیاط کی اہمیت پر بات چیت کی۔ میٹا کی ساؤتھ ایشیا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی ڈاکٹر پریانکا بھلا نے اس گفتگو میں فیس بک کے صارفین کے لئے دستیاب ٹولز کے بارے میں بات کی جو انہیں پلیٹ فارم پر محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا”میٹا میں ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آن لائن محفوظ اور مثبت تجربات حاصل کریں۔ ہم انہیں پلیٹ فارمز پر اپنے وقت کا لطف اٹھانے کے لئے ٹولز اور وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں اور نقصان دہ مواد اور غیر ضروری رابطوں سے بچ سکیں“
فیس بک پر لوگ وہ چیزیں تلاش کرسکتے ہیں جو ان کیلئے اہمیت رکھتی ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرسکتے ہیں جو مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔کراچی میں منعقدہ ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان میں فیس بک کمیونٹی کے ساتھ روابط کے لئے میٹا کے اقدامات کا حصہ ہے۔ ایونٹ میں کنٹنٹ کریئٹرز، فیس بک گروپ ایڈمنز، ڈیجیٹل پبلیکیشنز اور چھوٹے کاروبار مالکان جنہوں نے فیس بک پر اپنے کاروبار کا آغاز کیا، شرکت کی۔