ہفتہ. اکتوبر 12th, 2024

سوات: منشیات فروش و سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار

By News Desk ستمبر15,2024

منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈی ایس پی ایکسائز ندیم خان۔۔
سیکرٹری محکمہ ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائزکے خصوصی احکامت اور ویژن کے مطابق منشیات فروشوں ڈیلرو ںسمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری۔
سوات ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیرے نگرانی ؛ ڈی ایس پی محمد ندیم اور ایس ایچ او زیگر خان کے سربراہی میں پیشہ ورانہ مہارت سے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 70 عددہیروئن کے کیپسول وزنی495 گرام بر آمدکئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلا سل کیا۔
نوائے دیر سے بات چیت کرتے ہوے ندیم خان کا کہنا تھا کہ ممشیات سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے منشیات فروشوں سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی انہو ں نے کہا کہ عوام منشیات فروشوں کی نشاندہی میں مدد کرے تاکہ اس ناسور سے معاشرے کو صاف کیا جائے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے