ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

ایتھوپیاپاکستان کاصحت کےشعبےمیں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

By News Desk نومبر18,2024

اسللام آباد (نومبر 18، 2024) فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پیر کے روز صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر تحقیق اور ترقی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ایتھوپیا کے پاکستان میں متعین سفیر، ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز, ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔

سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے کہا کہ ایتھوپیا دنیا کا تیسرا سفارتی مرکز ہے اور حال ہی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جدید ترین مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں مختلف بیماریوں، خاص طور پر متعدی امراض پر مشترکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سفیر نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو بلند سطح پر لے جانے کے لیے عوامی سطح پرتعلقات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے ایتھوپیا کے دوا سازی اور سرجیکل شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں،
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون برائے قومی صحت خدمات، قواعد و ضوابط نے پاکستانی عوام کے ساتھ ایتھوپیا کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ایتھوپیا کے ذریعے افریقہ، خاص طور پر ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
کیا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے