ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

ا سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین ٹیکنالوجی میں جدت کے فروغ کے لئے معاہدہ

By News Desk نومبر19,2024

اسلام آباد، 19 نومبر 2024: اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) اور ٹیلی نار پاکستان نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت، ڈیجیٹل شمولیت، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کو مضبوط بنانا، مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی معاونت کرنا، اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

ایس ٹی زیڈ اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زونز اینڈ زونز ڈیولپر عامر سلیمی اور ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر عریج خان نے ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اہم رہنما بشمول ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرّم اشفاق، ایس ٹی زیڈ اے کے چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر حمزہ سعید اورکزئی، چیف لیگل آفیسر اقراء مصدق، ٹیلی نار پاکستان کی ہیڈ آف کارپوریٹ انوویشن سینیہ اعجاز، ایس ٹی زیڈ اے کے ڈائریکٹر زون ڈیولپر اینیبلمنٹ عمران بھنبھرو، ٹیلی نار پاکستان کی مینیجر کارپوریٹ انوویشن فرح سیموئل، ایس ٹی زیڈ اے کے اسٹریٹجی اینڈ پارٹنرشپس ایسوسی ایٹ اسامہ نوید، اور مینیجر مارکیٹنگ آپریشنز حمیرا پروین نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت ایس ٹی زیڈ اے نوجوانوں کے لیے خصوصی منصوبے متعارف کرائے گا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے ایگری ٹیک، ایڈ ٹیک اور فِن ٹیک کے فروغ کے لیے پالیسیز تیار کرے گا، اور مقامی انوویٹرز کو عالمی نیٹ ورکس سے منسلک کرے گا۔ دوسری طرف، ٹیلی نار پاکستان اپنی "ٹیلی نار ویلاسٹی ” پلیٹ فارم کے ذریعے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سپورٹ کرے گا اور جدت کے فروغ کے لیے ہیکاتھون اور انوویشن چیلنجز جیسے پروگرامز کا انعقاد کرے گا۔

ایس ٹی زیڈ اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیمی نے کہا،”یہ معاہدہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں کے لیے مواقع فراہم کریں گے اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے پروگرامز متعارف کرائیں گے۔ اس شراکت داری کا مقصد مقامی اور عالمی انوویشن کے درمیان خلا کو ختم کرنا اور پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک مضبوط مرکز بنانا ہے۔”

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرّم اشفاق نے کہا،”یہ تعاون پاکستان میں جدت کے کلچر کو فروغ دینے اور مقامی ٹیکنالوجی انوویٹرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ ہم اس شراکت داری کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو فروغ اور پاکستان کو ایک نمایاں ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔”
ایس ٹی زیڈ اے کے چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر حمزہ سعید اورکزئی نے کہا،”یہ شراکت داری پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے ہمارے مشن کے مطابق ہے۔ مقامی ٹیلنٹ اور عالمی مہارت کے امتزاج کے ذریعے ہم ترقی، جدت اور نوجوان قیادت کو فروغ دیں گے۔ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ عزم ہے۔”

اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں جدت، نوجوانوں کے لیے مواقع، اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے لیے ایک پائیدار اور جدید مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے