آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا پہلے مراحل میں عوام نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اب باقی حلقوں کے معزز ووٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے ترقی، خوشحالی، استحکام اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نےکہا کہ قائد محمد نواز شریف کا وژن ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی، مضبوط معیشت اور خوشحالی سے جڑا رہا ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ایک مضبوط اور باصلاحیت حکومت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ضروری ہے،آئیں اب بھی شیر پر مہر لگائیں اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں۔آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ ترقی کے نام!،ووٹ شیر کو، ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں آزاد کشمیر انتخابات ، پی ایم ایل این، نواز شریف اور ووٹ فار پی ایم ایل این کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے۔
