چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس
کلائمیٹ منسٹری موجود ہے تو الگ اتھارٹی بنانے کی ضرورت کیا تھی، شیری رحمان
کلائمیٹ منسٹری کا بجٹ کم کیا جا رہا ہے جبکہ مسائل بڑھ رہے ہیں، شیری رحمان
پالیسیاں تو بن جاتی ہیں لیکن ان پر عمل کیوں نہیں ہوتا، شیری رحمان
کئی منسٹریوں میں پیسہ خرچ ہوتا ہے مگر نتیجہ صفر ہے، شیری رحمان
حکومت کی طرف سے ماحولیاتی منصوبوں پر اخراجات بڑھ رہے ہیں مگر کام نظر نہیں آ رہا، شیری رحمان
کلائمیٹ اتھارٹی آخر کر کیا رہی ہے، شیری رحمان
مارگلہ پارک اسلام آباد کا پھیپھڑا ہے اور وہ خطرے میں ہے، شیری رحمان
کلائمیٹ چینج کا مسئلہ تکنیکی ہے، اس کے لیے ماہر لوگ چاہییں، بشریٰ انجم
ہر پالیسی پر سالوں کام ہوتا ہے، مسئلہ عمل درآمد کا ہے، شیری رحمان
اتھارٹی میں قابل منصوبے کہاں ہیں، یہ واضح کیا جائے، شیری رحمان
جی سی ایف کی فنڈنگ نئی بات نہیں، 10 سال سے آ رہی ہے، شیری رحمان
فیصل امین گنڈا پور کا اتھارٹی سے کیا تعلق ہے، بشریٰ انجم
اتھارٹی ریٹائرڈ افسران کے لیے بیٹھنے کی جگہ بن گئی ہے، شیری رحمان
اگر اتھارٹی کام نہیں کر رہی تو منسٹری ہی کافی ہے، شیری رحمان
اگلی میٹنگ میں کمیٹی ممبران کی تقرری اور اہلیت پر بات ہوگی، شیری رحمان
اتھارٹی میں کون لوگ رکھے جائیں گے اور ان کی قابلیت کیا ہوگی، شیری رحمان
نیشنل ایڈاپٹیشن کمیٹی منسٹر سے پوچھے بغیر کچھ کر کے دکھائے، شیری رحمان
ماہر لوگ اچھے ہیں لیکن ان کی جگہ منسٹری میں ہونی چاہیے، شیری رحمان
ہمیں اتھارٹی میں نوجوان اور قابل لوگ چاہییں، بشریٰ
صوبوں سے بات کرنا ہی کام ہے تو یہ کام منسٹری پہلے کر رہی تھی، سینیٹر شاہزیب درانی
اتھارٹی کی ضرورت کیا تھی اور اس نے اب تک کیا، سینیٹر شاہزیب درانی
اتھارٹی کے افسران کی قابلیت اور تقرری کا معیار طے کیا جائے گا، شیری رحمان
اتھارٹی کو منسٹری کے لیے فائدہ دینا ہوگا، شیری رحمان
صوبوں کو شامل کیے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا، شیری رحمان
پی سی اے منسٹری کی کاپی لگتی ہے، الگ ادارہ نہ بنائیں، شیری رحمان
منسٹری کا بجٹ کم ہے پھر بھی 24 نئی آسامیاں کیوں، شیری رحمان
ایک ہی لوگوں کو منسٹری سے اتھارٹی میں بھیجنا ٹھیک نہیں، شیری رحمان
شروع میں اتھارٹی میں 70 افسران تھے، اب کم ہیں، شیری رحمان
منسٹری اور اتھارٹی کے درمیان افسران کی منتقلی کی وضاحت دیں، شیری رحمان
ریٹائرڈ افسران اتھارٹی میں نہیں منسٹری میں ہونے چاہییں، شیری رحمان
منسٹری کے ساتھ ایک بڑا ریسرچ ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے، شیری رحمان
بکھرے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ثابت شدہ ماہرین چاہییں، شیری رحمان
بلوچستان کے طلبہ کا کلائمیٹ میں کردار بہت اچھا ہے لیکن اسے بڑھایا نہیں گیا، شیری رحمان
جی ایل او ایف منصوبے کا آڈٹ بھی چاہیے، رپورٹ منگوائی جائے، شیری رحمان
ڈیٹا حاصل کرنا بہت مہنگا ہے، اس پر بات کی جائے، شیری رحمان
پی ایم ڈی اجلاس میں کیوں نہیں ہے، 15 محکمے بکھرے ہوئے ہیں، شیری رحمان
یہی پریزنٹیشن پچھلے سال بھی دی گئی تھی، اسے این ڈی ایم اے اور پی ایم ڈی کے ساتھ ملا کر پیش کریں، شیری رحمان
16 فیصد گلیشیرز پگھل چکے ہیں لیکن اس کی کوئی معلومات نہیں دی گئیں، شیری رحمان
ہم نے کتابوں کے کور پر پلاسٹک کے بغیر ہی تعلیم حاصل کی، ای پی اے کے ساتھ مذاق بند کریں، شیری رحمان
میں نے پلاسٹک کور کا قانون بنایا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، سعید بک بینک نے بایوڈیگریڈیبل پلاسٹک استعمال کرنے کا کہا، شیری رحمان
یہ پلاسٹک نالیوں کو بند کر رہے ہیں، شیری رحمان
بایوڈیگریڈیبل پلاسٹک جیسی کوئی چیز نہیں، دنیا میں صرف 9 فیصد پلاسٹک ری سائیکل ہوتا ہے، شیری رحمان
پلاسٹک کچرے میں، نالیوں میں جا رہا ہے اور یہ زہریلا ہے، شیری رحمان
پارلیمنٹ کوئی مذاق نہیں ہے، قانون پر عمل لازمی یقینی بنائیں، شیری رحمان
کمیٹی کی رائے ہے کہ کلائمیٹ اتھارٹی کو ختم کر دیا جائے، شیری رحمان
پلاسٹک کے متبادل تلاش کرنے میں چھ ماہ لگے، شیری رحمان
دہی اور دودھ لانے کے لیے پلاسٹک کے متبادل کا مسئلہ درپیش ہے، شیری رحمان
بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک دستیاب ہے لیکن اسے بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، شیری رحمان
ہم نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے پلاسٹک کا متبادل حل تلاش کرنے کو کہا، شیری رحمان
سماج کے نچلے طبقے کے لیے دودھ اور دہی لانے کا متبادل کیا ہوگا؟ شیری رحمان
پلاسٹک انڈسٹری انتہائی جارحانہ انداز میں اپنے مفادات کا دفاع کرتی ہے، شیری رحمان
پلاسٹک جمع کرنے کے مراکز کہاں ہیں؟ شیری رحمان
گاڑی میں پلاسٹک کی بوتل میں رکھا پانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، شیری رحمان
