حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہونے کے بعد مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات بغیر حتمی نتیجے کے ختم ہوگئے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔مذاکرات میں کسی حتمی معاہدے یا مطالبات کی منظوری تک بات نہیں پہنچ سکی۔ایسوسی ایشن کے رہنما اویس چودھری نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنے جائز، قانونی مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کےلیے ہم تیار ہیں۔،علاوہ ازیں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات عملی طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔
