پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 39 پیسے اضافے کے بعد 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک ہو گا ۔
