سعودی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی صورتحال اور سفارتی اقدامات بارے تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور سفارتی اقدامات کی سپورٹ کے لیے ان مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی جو خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور فریڈم آف نیویگیشن کے ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے میں معاون ہیں۔
