سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستانی نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، اسپیکر سردار ایاز صادق
نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
قومی اسمبلی نوجوانوں کو باختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو پارلیمانی امور سے روشناس کرایا جا رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نوجوانوں میں جمہوری شعور اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
نوجوانوں کی پارلیمانی عمل میں شمولیت جمہوریت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
ینگ پارلیمنٹرینز فورم نوجوانوں اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
نوجوانوں کا جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ ہونا ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
حکومت پاکستان نوجوانوں کو روزگار کے باعزت مواقع فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ ایپلائمنٹ پالیسی قابل ستائش اقدام ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
