تیزرفتاربس کی موٹروے پیٹرولنگ کارکوٹکر،تین اہلکار جاں بحق

تیزرفتاربس کی موٹروے پیٹرولنگ کارکوٹکر،تین اہلکار جاں بحق

حادثہ موٹر وےایم5 اوچشریف کے قریب الصبح پیش آیا

بہاولپور: تیز رفتار بس کی موٹر وے پولیس پیٹرولنگ کار کو ٹکر کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔حادثہ پیرکی الصبح موٹر وے ایم 5اوچشریف کے قریب اس وقت پیش آیاجب کراچی سے پشاور جانیوالی اے سی کوچ نے تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پولیس کی گشت کرنیوالی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی موٹرویز کے ساتھ ریسکیو1122 ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر محمد اشفاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر عباس اور کانسٹیبل اسامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے