منگل. فروری 18th, 2025

یونسکو یونیووک کے سربراہ کی وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کو مبارکباد

یونسکویونیووک کے سربراہ فریدرک  ہبلر کی طرف سے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کے نام خصوصی پیغام موصول  ہواجس میں یونسکو یونیووک انٹرنیشنل سینٹر برائےٹی ویٹ  کی طر ف سے وائس چانسلر، نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا گیا۔   بی ایل ٹی پروگرام کے لیے  تیار کردہ طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  وائس چانسلرکوادارہ جاتی خود اگاہی ورکشاپ کی میزبانی کی پیشکش کی گئی  ۔

یہ طریقہ کار ادارے کو مندرجہ ذیل مہارتوں میں مدد فراہم کرتا ہے

اول ۔ نئی قابلیت اور مہارتوں کی بروقت اور درست شناخت کے لیے تیارہونا

دوم۔  پرکشش اور لچکدار نصاب اور تربیت کو  قواعدو ضوابط  میں شامل کرنا

سوم۔ نئے انداز کی تربیت کے طریقوں کو  لاگو کرنا

یہ طریقہ کار ادارہ جاتی بہتری کے لیے ایک منفرد ایکشن پلان کی تشکیل میں بھی رہنمائی کرے گاادارہ جاتی  خود اگاہی  ورکشاپ ،نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی ترقی کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ یونسکویونیووک کا عملہ پورے عمل کے دوران نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی حمایت اور ساتھ دینے، تجربات کا اشتراک کرنے اور ادارے سے سیکھنے میں مسرت  محسوس کرتا ہے۔

یونسکو کے مطابق، "خود اگاہی  کاطریقہ یونسکویونیووک کے مستقبل پر مبنی تکنیکی تعلیمی  نظاموں کے لیے نئی قابلیت اور مہارت (2021) میں شائع ہونے والی نتائج پر مبنی ہے، جس میں  خاص طور پر تیسری جلد  جو تکنیکی تعلیمی  فراہم کرنے والوں کے تینوں اعداد ( شناخت، شمولیت اور عمل درآمد) کے عمل کے نقطہ نظر کا جائزہ لیتا ہے۔”

تینوں اعداد میں شامل ” شناخت ” تیزی سے بدلتی دنیا میں ابھرتے ہوئے نئی اہلیت اور مہارتوں کو نصاب اور عملی تربیت میں "شامل ” کرناہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تکنیکی تعلیمی  سینٹر میں” عمل درآمد ”  کے ساتھ متحرک اور لچکدار نصاب ہو۔

وائس چانسلر ،نیشنل سکلز یونیورسٹی کے مطابق پاکستانی ٹیکنالوجی ادارے کی یہ  منفرد پذیرائی حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد،  وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی سکریٹری جناب محی الدین احمدوانی کی قیادت میں ایک ہائی امپیکٹ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ منصوبہ شناخت، شمولیت اور عمل درآمد سمیت تینوں خیالات کو مدنظر رکھتا ہے۔ اس منصوبے کا نفاذحال ہی میں شروع کیا جا چکا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا  ماننا ہے کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا عالمی منظرنامے پر تیزی سے ابھرنا منفرد ہے۔ وائس چانسلر کے مطابق، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کئی بین الاقوامی تعاون قائم کیے ہیں، جس سے یہ یونیورسٹی ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ پروفیسر مختار نے خاص طور پر تکنیکی تعلیم میں  ڈیجیٹلائزیشن پر یونسکو چیئر اور چین کے شینزن پولی ٹیکنک یونیورسٹی کا منصوبے کی حمایت پر یونیووک سینٹر کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے