جمعرات. جنوری 16th, 2025

ٹیلی نار پاکستان کا زراعت میں ڈیٹا کے استعمال سے بہتری کے لیے Crop2X کے ساتھ معاہدہ

By News Desk اکتوبر21,2024

اسلام آباد، 21 اکتوبر: ٹیلی نار پاکستان نے کسانوں اور زرعی کمپنیوں کو جدید ڈیٹا پر مبنی فصلوں کی نگرانی کے حل فراہم کرنے کے لیے معروف ایگری ٹیک کمپنی Crop2X کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت کا مقصد اسمارٹ فارمنگ کے ذریعے فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانا ہے ۔ یہ اقدام کے ذریعے ڈیٹا سائنسدانوں، سافٹ ویئر ڈویلپرز، ہارڈ ویئر انجینئرز، اور زرعی ماہرین کی مہارت سے فائدہ حاصل کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو مٹی کے معیار کو بہتر بنانے، کھاد اور پانی کے استعمال کو مؤثر بنانے، اور کیڑوں کے حملے کی پیشگوئی اور کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ ان نئے سلوشنز کے ذریعے، زراعت کے بڑے مسائل کا حل نکالنے اور پاکستان کے زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔
ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر، اریج خان، اور Crop2X کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، عائشہ عالم خرم نے اسلام آباد میں ٹیلی نار پاکستان کے کیمپس 345 پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سینئر نائب صدر کنزیومر مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل، احسن میکن، ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ آف ڈیجیٹل، عمار مجید، ٹیلی نار پاکستان کی ہیڈ آف کارپوریٹ انوویشن، سانیہ اعجاز، جی ایس ایم اے انوویشن فنڈ کے ڈائریکٹر، بلال قریشی، جی ایس ایم اے کے انوویشن فنڈ منیجر (اے پی اے سی)، زہیب جاوید، Crop2X کی پروجیکٹ منیجر، حمیرا رانا، اور Crop2X کے فیلڈ آپریشنز منیجر، عبدالسمی پنھور نے بھی شرکت کی۔ اس شراکت داری کے ذریعے Crop2X کے سلوشنز ٹیلی نار پاکستان کی ‘مائے ٹیلی نار ایپ’ (MTA) اور mAgri پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گے، جس کی رسائی 20 ملین سے زائد صارفین تک ہو گی۔
ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر، اریج خان نے کہا، ” Crop2X کے ساتھ یہ شراکت داری زراعت کے شعبے کو مضبوط بنائے گی، کیونکہ یہ کسانوں کو جدید اور پائیدار طریقوں سے ترقی کرنے کے لیے ضروری ٹولز اور معلومات فراہم کرے گی۔ ہمارا مقصد ٹیکنالوجی اور دیہی کمیونٹیز کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے تاکہ صارفین کو ایسے حل تک رسائی حاصل ہو، جو ح ان کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی لائیں۔”
عائشہ عالم خرم، چیف ایگزیکٹو آفیسر، Crop2X نے کہا، "ہم زراعت کو زیادہ سمارٹ اور مؤثر بنانے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر پرجوش ہیں۔ ٹیلی نار کے وسیع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے، ہم اپنے ڈیٹا پر مبنی حل کو زرعی کمیونٹی تک پہنچا سکتے ہیں، جس سے پیداوار اور پائیداری میں بہتری آئے گی۔ یہ شراکت داری ٹیکنالوجی سے چلنے والے زرعی مستقبل کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔”
یہ شراکت داری ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل اختراع کو فروغ دینے اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ Crop2X کے ساتھ مل کر، ٹیلی نار پاکستان اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک سمارٹ اور مضبوط زرعی شعبے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے