بدھ. فروری 5th, 2025

صدر آزاد کشمیر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کشمیر کاز پر مفصل ملاقات

By News Desk فروری2,2025

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد میں سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ جہانگیر،صغیر قمر اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ہم جس طرح پہلے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں گے۔ جماعت اسلامی ہر فورم پر اندرون اور بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اُٹھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر نعیم الرحمان نے کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکو جماعت اسلامی پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منائے گی اور اس سلسلے میں پورے ملک میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان نے صد رریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید واثق ہے کہ جس طرح جماعت اسلامی ماضی میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرتی رہی ہے اسی طرح آئندہ بھی اندرون ملک اور عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں جلد امریکہ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ کروں اور حسب روایت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کروں گا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان نے پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیاجبکہ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگراُمور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ انجینئر نعیم الرحمان کو اُن کی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی خدمات کے سلسلے میں صدارتی شیلڈ بھی دی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے